آسٹریلین ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں بیئرز کے زیر اثر 0.6300 سے نیچے۔

آسٹریلین ڈالر (AUD) جو کہ کل تمام کرنسیز کے مقابلے میں مضبوط نظر آ رہا تھا ۔ امریکی سیشنز کے اختتام اور ایشیئن سیشنز کی ابتداء سے مسلسل نیچے جا رہا ہے۔ کل آسٹریلین ڈالر 0.6400 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا اور فاریکس کے ماہرین اسکے 0.6500 کو عبور کر کے Bullish Zone میں داخل ہونے کی پیشگوئیاں کر رہے تھے تاہم امریکی ڈالر اور اس سے منسلک 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈز کی قدر میں اضافے کے بعد وال اسٹریٹ (Wall street ) میں آسٹریلین ڈالر مسلسل فروخت ہوتا ہوا نظر آیا اور ایسا تمام کرنسیز کے مقابلے میں ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ حیران کن طور پر انتہائی Bullish Momentum کے بعد آسٹریلین ڈالر Bears کے زیر اثر نیچے آتا دیکھا گیا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج آسٹریلین ڈالر 0.6280 پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی بلند ترین سطح 0.6480 رہی ہے۔ جبکہ آج سڈنی سیشنز کے دوران بلند ترین سطح 0.6305 تھی تاہم اس وقت آسٹریلین ڈالر کا ارتکاز (Bias ) بیئرش ہو چکا ہے۔ جبکہ ٹرینڈ لائن کی 20 دن کی سادہ حرکاتی اوسط (SMA ) 0.6436 اور 50 دن کی SMA اس سے اوپر 0.6700 بنتی ہے لیکن اس کے بعد موجودہ لیول کی سمت کا تعین ہم 20SMA سے ہی کر سکتے ہیں

آسٹریلین ڈالر کا موجودہ محور (Pivot ) پہلی سپورٹ پر 0.6220 بنتا ہے ۔دوسری سپورٹ یعنی S2 پر محور 0.6152 اور تیسری سپورٹ (S3 ) پر 0.6106 بنتا ہے۔ جبکہ نفسیاتی حدوں (Resistances ) پر آسٹریلین ڈالر کے محور (Pivots ) بالترتیب 0.6335, 0.6381 اور 0.6450 بنتے ہیں۔ اسکی خریداری یعنی Buying Calls کے لیولز 0.6292, 0.6282 اور 0.6270 کی سطح پر ہیں۔ اسوقت آسٹریلین ڈالر کا مجموعی رجحان نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button