یورو، برطانوی پاؤنڈ اور فرانک مستحکم۔ یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions ) میں ٹریڈ جاری۔
یورپی فاریکس سیشنز (EU Forex Sessions ) میں آج یورو ( EUR) صبح سے مستحکم نظر آ رہا ہے۔ امریکی نان فارم پے رول رپورٹ کے تناظر میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.470 اوپر 0.9800 کے نفسیاتی ہدف پر پہنچ گیا ہے اور مسلسل قدر حاصل کر رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD ) آج سڈنی سیشنز (Sydney Sessions) سے ہی گراوٹ کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ گزشتہ دو روز سے آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کی طرف سے شرح سود (Interest rate ) میں کیا جانیوالا اضافہ ہے جس کے بعد آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور اس سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ آج آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD ) مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ اسوقت Aussies ڈالر 0.929 فیصد گراوٹ کے بعد 1.5360 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD ) مندی کا شکار ہے اور 0.580 کی کمی کے ساتھ 1.6790 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF ) 0.213 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.9860 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) آج موجودہ سیشن کے دوران 0.001 فیصد کمی کے ساتھ 0.6910 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP ) اسوقت 0.070 فیصد اوپر 0.8730 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 0.380 فیصد کے مثبت مومینٹم کے ساتھ 1.1210 کی سطح پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) 0.691 فیصد گراوٹ کے بعد 1.0060 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔