کرپٹو مارکیٹ میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ

آج 2023ء کے پہلے کاروباری دن کرپٹو مارکیٹ میں محدود رینج میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن (Bitcoin) 30 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 16587 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی ملے جلے اور قدرے منفی رجحان کے ساتھ 4 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1196 ڈالرز فی کوائن کی قدر پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Binance آج معمولی تیزی کے ساتھ 1.0002 کی سطح پر محدود رینج میں ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر Ripple اسوقت 3.71 فیصد مندی کے ساتھ 0.3260 کی سطح پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔

آج سال نو کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران Dogecoin 0.92 فیصد کمی کے ساتھ 0.0695 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ Binance USD میں دیگر کوائنز کی نسبت معمولی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ اسوقت یہ 1.0002 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں انتہائی بحران کے دنوں میں بھی مضبوط رہنے والا لائٹ کوائن (LTC) آج ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے تاہم اسوقت یہ 70.5426 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2022ء کے انتہائی بڑے اسکینڈلز اور ایسے وقت میں جبکہ بٹ کوائن اور ایتھریئم جیسی بڑی کرپٹو کرنسیز کریش کر گئی تھیں تب بھی لائٹ کوائن اپنی سطح پر مستحکم رہا تھا دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران LTC کی قدر میں 10 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران اس کی ٹریڈنگ رینج 51 ڈالرز سے 86 ڈالرز کے درمیان رہی ہے۔

دیگر Altcoins کا جائزہ لیں تو Polkadot اسوقت 0.39 فیصد کی کمی کے ساتھ 4.3502 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سولانا (SOL) کی قدر میں آج بھی 1 فیصد مندی دیکھی جا رہی ہے جس کے بعد یہ 10 ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے 9.8679 پر منفی مومینٹم کا شکار ہوا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دسمبر 2022ء کے دوران Solana کی قدر میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس میں سے زیادہ تر گراوٹ FTX گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار سیم بینکمین فرائڈ کے سولانا نیٹ ورک کے ساتھ قریبی تعلقات کے سامنے آنے کے بعد واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ریگولیٹری اتھارٹیز سولانا نیٹ ورک کے خلاف FTX کی مبینہ کرپشن، دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے چارجز عائد کئے جانے کے بعد اس سارے عمل کے میں سولانا نیٹ ورک کے انتظامیہ کی مبینہ کردار کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد دسمبر کے وسط سے SOL کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ آخر میں بات کریں گے Avalanche کی جو کہ 0.87 فیصد کی کمی کے ساتھ 10.7624 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button