کرپٹو مارکیٹ میں محدود رینج اور منفی رجحان

آج کرپٹو مارکیٹ میں محدود رینج اور منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ بٹ کوائن (BTC) آج 182 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 16532 کی سطح پر آ گیا ہے۔ بٹ کوائن کی محدود رینج نومبر میں FTX گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سے جاری ہے۔ ایتھیریئم (ETH) بھی 23 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1189 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ Tether بھی 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 0.9998 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Binance گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 243.6342 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Binance USD آج 0.02 فیصد نیچے 1.0001 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دیگر کرپٹو کرنسیز میں Dogecoin میں بھی معمولی گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ تاہم 0.0713 کی سطح پر کم و بیش گذشتہ روز کی سطح کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ Ripple بھی 5.54 فیصد کمی کے ساتھ 0.3482 پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ Cardano کا جائزہ لیں تو یہ 3.46 فیصد کمی کے بعد 0.2513 پر مندی کا شکار ہے۔ Polkadot بھی 5.0000 کی سپورٹ سے 2.86 فیصد نیچے 4.3506 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 5.00 کا مارک Polkadot کے لئے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ سولانا (SOL) کی قدر میں بھی 10 فیصد کے قریب گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ اپنی 10.0000 کی بنیادی اور اہم ترین سپورٹ سے نیچے 9.9814 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ اگر Avalanche کا ذکر کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 2.76 فیصد کی مندی کے ساتھ 11.3238 پر معمولی گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ لائٹ کوائن (LTC) کی قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد یہ 65.6100 کی سطح پر آ گیا ہے
گذشتہ روز امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں اضافے کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button