Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
کرپٹو

HYPE Rally میں تیزی، Treasury میں اضافہ اور CFTC کی Innovation Push

اہم نکات

  • کرپٹو ٹوکن جمعہ کے روز تقریباً 2 فیصد کمی کے باوجود مضبوط Bullish Trend برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ گزشتہ روز قیمت $86.75 کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچی۔
  • Hyperliquid Strategies Inc (PURR) نے تقریباً 647 ملیئن ڈالر کی Equity Deal مکمل کی ، جس کے بعد اس کی Treasury بڑھ کر 29.3 ملین Tokens ہو گئی۔
  • بیلنس شیت میں تقریباً 149.9 ملین ڈالرز Cash And Cash Equivalents موجود ہیں، جبکہ کمپنی پر کوئی قرض نہیں ہے۔
  • Hyperliquid Policy Center نے امریکہ میں Perpetual Futures Markets کے فروغ اور On-Chain Infrastructure کے استعمال کی حمایت کی ہے۔
  • AQAv2 Proposal کی منظوری کے بعد USDC Reserve Yields سے Buyback And Burn کا عمل 3 اکتوبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
  • تکنیکی اعتبار سے 83.93 ڈالر فوری مزاحمتی سطح ہے، جبکہ اس کے اوپر مضبوط Breakout کی صورت میں $92.83 اگلا اہم ہدف بن سکتا ہے۔
  • نیچے کی جانب HYPE کی 76.94 ڈالر اہم سپورٹ لیول ہے، جبکہ مزید Support Zone تقریباً $71.42 سے 64.06 ڈالر کے درمیان موجود ہے۔
Robina Adeel

59 مشاہدات

HYPERLIQUID is getting popularity
HYPERLIQUID is getting popularity

Hyperliquid (HYPE) کی قیمت میں جمعہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم گزشتہ روز بننے والی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح اور کمپنی کی جانب سے HYPE Treasury میں نمایاں اضافے نے مارکیٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

دوسری جانب CFTC میں Perpetual Futures Markets کو امریکہ میں وسعت دینے کی کوشش بھی HYPE کے مستقبل کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

HYPE Price میں معمولی کمی کے باوجود Rally برقرار

Hyperliquid (HYPE) جمعہ کے روز تقریباً 2 فیصد نیچے ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ ایک روز قبل اس نے $86.75 کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح قائم کی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران تقریباً 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت اس وقت ڈسکوری کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اگرچہ موجودہ سطحوں پر کچھ منافع وصولی دیکھی جا رہی ہے، لیکن مجموعی تکنیکی منظرنامہ اب بھی مضبوط Bullish Trend کی نشاندہی کر رہا ہے۔

Hyperliquid Strategies کی طرف سے HYPE Treasury میں اضافہ

Nasdaq listed Hyperliquid Strategies Inc (PURR) نے ایک Equity Deal کے ذریعے تقریباً 647 ملیئن ڈالر حاصل کیے ہیں۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں کمپنی نے اپنی Treasury کو تقریباً 12.5 ملین ٹوکنز سے بڑھا کر 29.3 ملیئن Tokens کر دیا ہے۔

بیلنس شیٹ میں تقریباً 149.9 ملیئن ڈالر کیش یا اس کی مساوی انسٹرومنٹس موجود ہیں، جبکہ کمپنی پر کوئی قرض نہیں ہے۔ HYPE Treasury میں یہ نمایاں اضافہ ادارہ جاتی اور کارپوریٹ طلب میں اضافے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ اگر کمپنی اپنی مارکیٹ پوزیشن اور استعمال میں مزید توسیع حاصل کر گیا تو یہ بڑھتی ہوئی کارپوریٹ ہولڈنگ طویل مدت میں اس کے لیے مثبت عنصر ثابت ہو سکتی ہے۔

CFTC Innovation Push اور امریکی مارکیٹ میں Perpetual Futures

ریگولیٹری محاذ پر بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہائپر لیکوئیڈ اور Perpetual Contracts 20 اگست کو ہونے والی امریکی کمیٹی کی میٹنگ کے اہم موضوعات میں شامل رہے۔

Hyperliquid Policy Center نے ایک بیان جمع کراتے ہوئے امریکہ میں Perpetual Futures مارکیٹس کو فروغ دینے اور امریکی Derivatives Market کے لیے On Chain Infrastructure کے استعمال پر زور دیا۔

اس اقدام کا مقصد امریکہ میں Perpetual Markets کو ایک مؤثر رسک مینیجمنٹ ٹول کے طور پر متعارف کرانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اگر امریکی مارکیٹ میں اس نوعیت کے On-Chain Derivatives Infrastructure کو ریگولیٹری حمایت حاصل ہو گئی تو یہ Hyperliquid کے لیے ایک بڑے ترقیاتی موقع میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

HYPE بائے بیک اور Burn Proposal کی منظوری

Hyperliquid نے بدھ کے روز AQAv2 Proposal کی منظوری بھی دے دی۔ اس تجویز کے تحت USDC Reserve Yields کو استعمال کرتے ہوئے HYPE Tokens کی Buyback And Burn کی جائے گی۔

اس آپریشن کا آغاز October 3 سے مقرر کیا گیا ہے۔ Token Buyback And Burn عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب ٹوکنز کی سپلائی کو کم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر طلب مستحکم یا بڑھتی رہے اور دستیاب سپلائی میں کمی واقع ہو تو یہ طویل مدت میں ٹوکن کی قیمت کے لیے ایک مثبت عنصر بن سکتا ہے۔

اختتامیہ

Hyperliquid (HYPE) اس وقت ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں مضبوط قیمت کی رفتار، بڑھتی ہوئی کارپوریٹ ٹریژری ڈیمانڈ ، امریکی مارکیٹ میں ممکنہ توسیع اور Token Buyback And Burn جیسے عوامل ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

تاہم، ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس کا Overbought Territory میں ہونا اور MACD Histogram کی رفتار میں کمی اس بات کی یاد دہانی بھی کراتی ہے کہ موجودہ Rally میں قلیل مدتی اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

اگر HYPE مزاحمتی سطح 83.93 ڈالر کو مضبوط Breakout کے ساتھ عبور کرتا ہے تو $92.83 اگلا نمایاں تکنیکی ہدف بن سکتا ہے۔ دوسری جانب اہم سپورٹ 76.94 ہے، جس کے برقرار رہنے سے مجموعی بلش بریک آؤٹ قائم رہ سکتا ہے۔

آپ کا اس بارے میں خیال ہے۔ کیا آپ HYPE کی اس ریلی کا حصہ بننے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار نیچے کمنٹس باکس میں کریں۔

اہم وضاحت۔

Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں، مارکیٹ ڈیٹا اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

سرمایہ کار اور قارئین کسی بھی Trading Decision، سرمایہ کاری یا دیگر کاروباری فیصلے سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت کے مطابق کسی مستند ایڈوائزر سے مشورہ حاصل کریں۔ Urdu Markets اپنی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

⚠ تجزیہ ڈسکلیمر

یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏
R

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

3 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں