جاپانی ین میں گراوٹ، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے آغاز پر جاپانی ین دباؤ میں نظر آ رہا ہے اور مندی کا رجحان اختیار کئے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) گذشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) ریلیز ہونیوالی معاشی رپورٹس میں افراط زر (Inflation) کے بڑھنے سے جارحانہ انداز اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہےاور 0.20 فیصد تیزی کے ساتھ 133.7300 کی سطح پر مثبت انداز میں پیشرفت کر رہا ہے جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی 0.18 فیصد مستحکم ہو کر 142.2500 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) کرسمس کے بعد پہلے سیشن کے دوران 0.230 فیصد تیزی کے ساتھ 90.0300 کی سطح پر آ گیا ہے۔

امریکی ڈالر کے جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے بعد اس کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) جدوجہد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسوقت Aussies ڈالر 0.120 فیصد اوپر 0.6740 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر 0.160 فیصد اوپر 0.9110 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) آج 0.06 فیصد مثبت مومینٹم کے ساتھ 1.0720 کی سطح پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ کیوی ڈالر 0.02 فیصد اوپر 0.6280 پر آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button