Nikkei225 اور Hang Seng میں گراوٹ، Shenzhen اور تائیوان اسٹاکس میں تیزی
آج ایشیائی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فاریکس میں تیزی اور سرمایہ کاری کے متاثرکن Flow کی وجہ سے اسٹاکس میں کم شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔آج Nikkei225 میں 320 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 26 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے 25799 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ Topix میں بھی 16 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے انڈیکس 19 سو کی سطح کو بریک کر کے 1886 پر آ گیا ہے۔ جاپانی اسٹاکس میں مندی کی بڑی وجہ آج ہفتے کے پہلے دن ابھی تک وال اسٹریٹ میں عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی ٹریڈنگ نہ ہونا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران ٹیکنالوجی کے عالمی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ چینی مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ۔ Shanghai Composite میں 37 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے انڈیکس تین ماہ کے بعد 3232 پر آ گیا ہے۔ ادھر چین کی سب سے بڑی مارکیٹ Shenzhen کے SZI میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس 11803 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ چین کی مثبت معاشی رپورٹس اور تین سال سے کورونا کی وجہ سے عائد سخت معاشی اور سماجی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد سے سرمایہ کاروں کی کیپٹل مارکیٹ میں واپسی دیکھی جا رہی ہے اور معاشی اعشاریے (Financial Indicators) بتدریج مثبت منظرنامے کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
ہفتے کے پہلے دن وال اسٹریٹ کا سیشن نہ ہونے کی وجہ سے Hang Seng میں بھی ملا جلا اور قدرے منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ لیڈنگ ایشیائی انڈیکس 50 پوائنٹس کی کمی سے 21687 پر آ گیا ہے۔ تائیوان کے Weighted Index میں 102 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 14927 کی سطح پر آ گیا ہے۔ NIFTY50 بھی 17 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17938 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ Straight Times Index میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 12 پوائنٹس نیچے 3281 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کوریائی اسٹاک مارکیٹ (Kospi) آج محدود رینج لیکن مثبت انداز کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ انڈیکس 14 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 2400 کے بینچ مارک پر آ گیا ہے جبکہ KLCI ملے جلے رجحان اور 5 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1489 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح ایشیائی اسٹاکس سست روی اور ملے جلے انداز میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔