آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ، ین اور امریکی ڈالر مستحکم

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین مستحکم دکھائی دے رہا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.0380. فیصد کمی کے ساتھ 131.8200 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) 0.021 فیصد گراوٹ کے ساتھ 141.4600 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر آج منفی رجحان اپنائے ہوئے ہے۔ Aussies ڈالر آج 0.198 فیصد گراوٹ کے ساتھ 91.00 کی سطح پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آج آسٹریلین ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ چین کے ساتھ رسد کی بحالی کے لئے شروع کئے جانیوالے مذاکرات کے بعد توقعات کے برعکس آسٹریلین ڈالر گراوٹ کا شکار ہے اور اپنے امریکی ہم منصب کے خلاف (AUD/USD) 0.159 فیصد کی مندی کے ساتھ 0.6905 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ 0.6900 کی سطح پر آسٹریلین ڈالر 4 ماہ کے بعد بحال ہوا ہے۔ تاہم معاشی ماہرین کے خیال میں آسٹریلین ڈالر میں گراوٹ محدود رینج میں ہو سکتی ہے ورنہ ایسا کوئی منفی ٹریگر نہیں ہے جس سے Aussies ڈالر منفی رجحان کا شکار ہو جائے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی کرنسی (AUD/CAD) 0.195 فیصد کمی کے ساتھ 0.9240 پر آ گیا ہے۔

آسٹریلین ڈالر آج اپنے روائتی حریف نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف بھی منفی مومینٹم اپنائے ہوئے ہے اور 0.102 فیصد نیچے 1.0830 کی سطح پر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) کو ویسی ہی صورتحال کا سامنا ہے جیسا کہ اسکے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کو۔ جسکی ممکنہ وجہ آج امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے سربراہ جیروم پاول کی ایک تقریب میں شیڈولڈ تقریر ہے جس سے ممکنہ طور پر فروری 2022ء کی FOMC کی میٹنگ کے فیصلوں کے بارے میں پیشنگوئیوں اور تخمینوں کا آغاز ہو جائے گا۔ کیوی ڈالر اس وقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم اسوقت یہ 0.010 فیصد کی مندی کے ساتھ 0.6370 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button