IMF جائزے میں تاخیر: PSX اختتامی سیشن میں کریش

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) دن کے اختتامی سیشن میں کریش کر گئی۔ جس کی بنیادی وجوہات میں ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام بالخصوص پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال اور آج خیبر پختونخواہ کی اسمبلی توڑنے کیلئے وزیر اعلی کی طرف سے گورنر کو سمری ارسال کئے جانے کے علاوہ سب سے بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ پروگرام جاری رکھنے کے حوالے سے نویں جائزے میں تاخیر کی اطلاعات کے بعد انتہائی شدید سیلنگ دیکھنے میں آئی اور KSE100 کی زیادہ تر کمپنیز کے اسٹاک Lower Lock کر گئے۔

آج KSE100 انڈیکس 1378 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support), 38700 اور 38400 کے سپورٹ لیولز توڑتے ہوئے 38342 کی سطح پر بند ہوا آج اسکی ٹریڈنگ رینج 38287 اور 39942 کے درمیان رہی۔ ایک موقع پر انڈیکس 13 ماہ کی کم ترین سطح 38287 پر آ گیا تھا۔ اگر آنیوالے دنوں میں KSE100 انڈیکس 38 ہزار کی سپورٹ کو توڑ دیتا ہے تو یہ گذشتہ 4 سال کے دوران اسکی کم ترین سطح ہو گی۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی آج 13 ماہ کی کم ترین سطح 14053 تک آ گیا۔ تاہم اختتامی سیشن میں اسکا اختتامیہ 565 پوائنٹس کی کمی سے 14080 رہا۔ اس طرح انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 14053 سے 14749 کے درمیان رہی۔ آج PSX کے شیئر بازار میں 365 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 300 کی قدر میں کمی، 39 میں تیزی اور 26 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button