Dost Steel کا Right Shares اور Otherwise than Right سرمایہ کاری سے 6.1 ارب کا منصوبہ

Major Restructuring Plan Unfolds with Discounted Right Shares and Strategic Investment

Dost Steel کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی معاشی بحالی کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے 860,695,577 نئے عام شیئرز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں سے 444,695,577 Right Shares کے طور پر جاری کیے جائیں گے. جو موجودہ شیئر ہولڈرز کو ایک منفرد موقع فراہم کریں گے کہ وہ اپنی ملکیت کے تناسب سے تقریباً 100 فیصد اضافی حصص حاصل کریں۔

ان Right Shares کی قیمت PKR 9/- فی شیئر مقرر کی گئی ہے. جو ان کے Face Value سے ایک روپیہ کم یعنی PKR 1/- کی رعایت پر دستیاب ہوں گے۔ یہ اقدام کمپنی کو PKR 4.0 ارب کے قریب سرمایہ فراہم کرے گا۔

سرمایہ کاروں کی انٹری: Otherwise, then Right Shares کی غیر معمولی ڈیل

Pakistan Stock Exchange میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ نے مزید 416,000,000 شیئرز  Otherwise than Right جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے. جو Mr. Muhabbat Khan، Mr. Zahir Khan اور ان کے نامزد افراد کو دیے جائیں گے۔ ان افراد نے کمپنی میں PKR 2.08 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے اور بینک قرضوں کی ادائیگی کے لیے ذاتی ضمانتیں فراہم کی ہیں۔

ان ضمانتوں کی بنیاد پر Dost Steel نے Commercial Banks کے ساتھ ایک ری اسٹرکچرنگ معاہدہ کیا ہے. جس کے تحت یہ رقم 16 سہ ماہی اقساط میں واپس کی جائے گی۔

یہ Otherwise than Right Shares بھی رعایتی قیمت پر جاری کیے جائیں گے. یعنی PKR 5/- فی شیئر، جو کہ ان کا Face Value PKR 10/- سے آدھا ہے۔ اس ریٹ پر جاری ہونے والے شیئرز کی منظوری کمپنی کے شیئر ہولڈرز اور Securities & Exchange Commission of Pakistan (SECP) سے لی جائے گی۔

مالی بحالی کا نیا راستہ: بینک ری اسٹرکچرنگ سے لے کر سرمایہ کار شراکت تک

یہ مکمل شیئر ایشو پلان Dost Steel کے لیے مالی بحالی کی ایک نئی راہ ہموار کرتا ہے۔ ایک جانب Right Shares کی رعایتی قیمت سے موجودہ سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو گا. اور کمپنی کی لیکویڈیٹی پوزیشن بھی مستحکم ہو گی. جو آپریشنل کارکردگی میں بہتری کا سبب بنے گی۔ وہیں دوسری جانب Otherwise than Right سرمایہ کاری سے بینک قرضوں کی ادائیگی کا بندوبست بھی ممکن ہو گا۔

Dost Steel کی بحالی سے شیئر ہولڈرز کو ریلیف

یہ فیصلہ نہ صرف کمپنی کی مالی صحت کو بہتر بنائے گا .بلکہ مارکیٹ میں اعتماد کی فضا کو بھی مضبوط کرے گا۔ Dost Steel کی یہ حکمت عملی ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی نہ صرف بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے. بلکہ سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ایک بار پھر سے اپنے مستقبل پر یقین دلا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button