جاپانی ین میں گراوٹ، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر میں تیزی۔

آج ایشیاء پیسیفک ٹریڈنگ سیشنز کے دوران بھی جاپانی ین میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) ایک بار پھر 0.10 فیصد تیزی کے ساتھ 133.5600 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ روز امریکی Unemployment Claims کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد سے امریکی ڈالر مسلسل جارحانہ موڈ اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی 0.160 فیصد تیزی کے ساتھ 140.570 پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) آج 0.410 فیصد تیزی کے ساتھ 90.4200 پر مثبت انداز میں پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) کا جائزہ لیں تو یہاں پر گذشتہ روز کی ڈالر ریلی کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر تازہ دم ہونے کے لئے بریک لے رہا ہے اور آسٹریلیئن ڈالر اپنی کھوئی ہوئی قدر کا کچھ حصہ بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اسوقت یہ 0.340 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6770 کی سطح پر پیشرفت کر رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر (AUD/CAD) آج 0.140 کی سطح پر درمیانے درجے کی تیزی اختیار کئے ہوئے ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر (AUD/NZD) 0.090 فیصد مستحکم ہو کر 1.0840 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.180 فیصد اوپر 0.6240 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button