PSX میں کاروباری دن کے اختتام پر تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ گذشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج مارکیٹ نے ٹیکنیکی بنیادوں پر اپنی قدر کو بحال کیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی طرف سے تاجروں اور صنعتکاروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں Letter of Credit کے کھولے جانے سمیت تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 448 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 38791 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 38945 اور کم ترین 38257 رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 267 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14347 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14030 سے 14408 کے درمیان رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں 329 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 188 کی قدر میں تیزی، 121 میں کمی جبکہ 20 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button