ECB Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا : Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی.

European Central Bank says decision follows Steady Inflation and Economic Recovery

ECB Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے. European Central Bank  نے جون کی پالیسی میٹنگ میں متوقع طور پر Key Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کمی کا اعلان کیا۔ فیصلے کے بعد Main Refinancing Operations کی شرح 2.15%، Marginal Lending Facility کی 2.4% اور Deposit Facility کی 2% پر آ گئی۔ اس پالیسی اقدام کا مقصد معیشت کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں معاشی حالات کو معاون بنانا ہے. جب کہ ECB نے واضح کیا ہے کہ وہ مستقبل کی پالیسی کے لیے Data-Dependent Strategy پر کاربند رہے گا۔

افراط زر کی پیش گوئی: استحکام کی سمت

European Central Bank کے مطابق 2025 کے دوران Headline Inflation اوسطاً 2.0%، 2026 میں 1.6% اور 2027 میں پھر 2.0% تک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ Core Inflation، جو  مہنگائی کے تخمینوں میں توانائی اور خوراک کو شامل نہیں کرتی، 2025 میں 2.4% اور بعد ازاں 1.9% تک رہنے کی توقع ہے۔ یہ اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ Inflation کے رجحانات عمومی طور پر مستحکم رہیں گے۔

ECB نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کے دورانReal GDP Growth کی سطح  0.9%، 2026 میں 1.1% اور 2027 میں 1.3% تک ہو سکتی ہے۔ اگرچہ ترقی کی رفتار سست دکھائی دیتی ہے. مگر Government Investment، خصوصاً دفاع اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں، آنے والے سالوں میں معاشی سرگرمی کو سہارا دینے کے قابل ہو جائیگی۔

عالمی ٹریڈ پالیسی کی غیر یقینی صورتحال

ECB Monetary Policy کے فیصلے میں اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا. کہ Global Trade Policies سے جڑی غیر یقینی صورتحال قلیل مدتی میں Business Investment اور Exports پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ECB Scenario Analysis کے مطابق، اگر تجارتی کشیدگی بڑھی. تو Growth اور Inflation دونوں Baseline Projections سے کم ہو سکتی ہیں۔ اس کے برعکس، اگر تجارتی مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو گئے. تو ترقی میں اضافہ متوقع ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل:  EURUSD کا محتاط انداز

ECB Rate Cut کے بعد EURUSD میں صرف 0.05% کا اضافہ دیکھا گیا. جو کہ 1.1424 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اس محتاط ردعمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ سرمایہ کار پہلے ہی اس اقدام کی توقع کر رہے تھے. اور اب ان کی توجہ مستقبل کی Monetary Policy Guidance پر مرکوز ہے۔

مستقبل کی پالیسی سمت: تدریجی اور لچکدار رویہ

ECB نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی ایک خاص Interest Rate Path پر پیشگی عہد نہیں کرے گا. بلکہ ہر Policy Meeting میں موجودہ معاشی ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ Asset Purchase Program (APP) اور Pandemic Emergency Purchase Programme (PEPP) کے تحت سیکیورٹیز کی واپسی کا عمل منظم طریقے سے جاری رہے گا۔

یہ اقدام ECB Monetary Policy میں ایک نیا مگر متوازن موڑ کی نشاندہی کرتا ہے. جس میں معیشت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بتدریج بہتری کا راستہ اپنایا گیا ہے۔ Interest Rate میں حالیہ کمی اور مستقبل کی پالیسی پر لچکدار مؤقف، معاشی استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button