عالمی مارکیٹس کی موجودہ صورتحال میں اچھی پلاننگ کے ساتھ شارٹ سیلنگ ٹیکنیک کا استعمال
اس معاشی سال کے آغاز سے پہلے ہی عالمی مارکیٹس بری طرح سے کئی طرح کے بحرانوں کی لپیٹ میں ہیں اور دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں کی آنیوالی معاشی رپورٹس کساد بازاری کے عالمی معیشت پر حملے کو ظاہر کر رہی ہیں ۔ اگر ہم ایشیائی، یورپیئن اور امیریکن مارکیٹس سے منسلک ممالک کی معاشی رپورٹس اور ڈیٹا کا جائزہ لیں تو اسوقت مارکیٹس چاہے وہ ایکوئیٹیز ہوں یا فاریکس شارٹ سیلنگ کے لئے تیار ہیں۔ اسے ہم مارکیٹ کی اصطلاح میں ایڈوانس سیلنگ یا شارٹنگ بھی کہتے ہیں۔ اس ٹریڈنگ ٹیکنیک میں اگر قلیل المدتی سطح پر مارکیٹ کی صورتحال نیچے جانے والی لگ رہی ہوں تو شیئرز یا ایکوئیٹیز کو خریدنے کی بجائے ریورس پالیسی اختیار کرتے ہوئے فروخت کر دیئے جاتے ہیں اور جب مارکیٹ اور ریٹس نیچے آتے ہیں تو لیکوئیڈیٹ کرنے کے لئے انہیں خریدا جاتا ہے یعنی اوپر کے ریٹ پر فروخت کر کے مارکیٹ کے نیچے آنے پر خرید لئے جانے کی ٹیکنیک کو شارٹ سیلنگ یا شارٹنگ کہتے ہیں۔ درمیانی فرق آپکا منافع ہوتا ہے۔ اس ٹیکنیک کے تحت سرمایہ کار اور ٹریڈز شیئرز کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اسوقت ایک سروے کے مطابق عالمی مارکیٹس میں 40 فیصد ٹریڈرز یہ ٹیکنیک استعمال کر رہے ہیں کیونکہ عالمی مارکیٹس کی موجودہ صورتحال میں انکے اوپر جانے سے زیادہ نیچے آنے کے امکانات ہیں۔ 2020 کی پہلی سہ ماہی یعنی کورونا کی عالمی وباء کے عروج کے دور سے لے کر اب تک طویل المدتی سطح پر شارٹ سیلنگ کے یہ بلند ترین اعداد و شمار ہیں۔ مارکیٹ اسٹریٹیجسٹس سرمایہ کاروں کو مختلف لیولز پر مندی کے امکانات کے تحت شارٹ سیلنگ تجویز کر رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر 23 ہزار ڈالرز کی سطح پر بٹ کوائن کو خریدنا اور 20 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑنے پر فروخت کر دینا ایک منافع بخش شارٹ سیلنگ پلاننگ ہے۔ اس کے علاوہ بڑی حد تک اس پلاننگ کا دارومدار جغرافیائی خطوں کی مارکیٹس کے حالات پر بھی ہے۔ مثال کے طور پر ایشیائی، کرپٹو اور یورپیئن مارکیٹس اسوقت شارٹ سیلنگ ٹیکنیک استعمال کئے جانے کے لئے موزوں ہیں لیکن امیریکن اور آسٹریلین مارکیٹس اس کے لئے تیار ہو رہی ہیں ۔ جبکہ فاریکس پیئرز میں بھی حالات شارٹ سیلنگ والے ہی ہیں ۔ لیکن اس کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ روائتی ٹریڈ کی طرح ٹریڈنگ ہوائنٹس کو پوری طرح اسٹڈی کیا جائے اور گرافس و چارٹس کے مکمل تجزیئے کے بعد اس اسٹریٹیجی کو استعمال کیا جائے کیونکہ ہر ٹریڈنگ اسٹریٹیجی اور ٹول کو استعمال کرنے کے لئے مارکیٹ کا اچھا تجزیہ ضروری ہے ورنہ فائدے کہ جگہ نقصان بھی ہو سکتا ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی مارکیٹ یا ٹریڈ کے لئے فائنانشل اور انڈیکس لیولز کا اچھی طرح سٹڈی کئے بغیر کی جانیوالی ٹریڈ ایک دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوتا ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔