کارڈینو کا تعارف اور اس میں سرمایہ کاری کے امکانات

کورونا کی عالمی وباء کے آنے کے بعد فائنانشل مارکیٹس میں ہنگامہ خیز صورتحال تھی۔ سرمایہ کار اپنا سرمایہ تیزی سے نکال رہے تھے۔ یہاں تک کہ پرجوش سرمایہ کاروں نے بھی رسک فیکٹر محدود کر دیئے تھے۔ ایسی صورتحال میں کچھ ایسی کمپنیاں ایسی بھی تھیں جو کہ مارکیٹ میں داخل ہی اسوقت ہو رہی تھیں ۔ لیکن توقعات کے برعکس وہ کمپنیاں مارکیٹ میں داخل ہوئیں اور چھا گئیں۔ انہیں میں سے ایک مشہور کرپٹو کرنسی کارڈینو بھی ہے۔

کارڈینو کو کونسی خصوصیت منفرد بناتی ہے ؟

کارڈینو نے کرپٹو کرنسی کی مسابقتی دنیا میں تیزی سے اپنا نام بنایا ہے۔ اس کرپٹو کرنسی کی بنیاد انتہائی مضبوط ہے۔۔ دوسری کرپتو کرنسیز کے برعکس یہ عالمی تنازعات کا حصہ نہیں رہی۔ اس نے اپنے منفرد عمل اور ٹیکنالوجی سے بہت کم وقت میں سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی ہے۔ کارڈینو کرپٹو کرنسی پہلی ہم مرتبہ نظر ثانی شدہ بلاک چین ہے۔ اپنے پروٹوکولز کو رول آوٹ کرنے سے پہلے کارڈینو کی غیر منافعتی تنظیم نے مختلف عظیم ینیورسٹیوں کے ساینسدانوں اور دیگر ماہرین تعلیم کی ٹیم کے ساتھ مل کر بلاک چین کے کام کرنے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعدد بار اپنی بلاک چین کے بیک اینڈ پر کام کرنیوالی ریاضیاتی ایلگورتھم کے طریقہ کار اور مائننگ کے عمل کے دوران کم سے کم کاربن کے اخراج کو یقینی بنایا۔ اس طرح یہ پہلی کرپٹو کرنسی ہے جو کہ دراصل ماہرین تعلیم کی مدد سے ڈیجیٹل دنیا میں لانچ کی گئی۔

مسئلہ حل کرنیوالا ریاضیاتی ایلگورتھم

ایک اور خصوصیت جو کہ کارڈینو کو اسکے حریفوں سے الگ کرتی ہے وہ اسکی پروف آف اسٹیک ٹیکنالوجی ہے جسے اورو بورس کہا جاتا ہے۔ یہ الگورتھم مائننگ کرنیوالوں کو ان کے پاس موجود کوائنز کی مقدار کے مطابق زیادہ مائننگ کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کے انرجی کے انتہائی زیادہ استعمال کے برعکس پی او ایس ایلگورتھم متفقہ طور پر ممکنہ حد تک قابل تجدید توانائی ادتعمال کرتا ہے۔ تھرڈ جنریشن کرپٹو کرنسی کے طور پر کارڈینو کا مقصد فرسٹ جنریشن کرپٹو کرنسی بٹ کوائن اور سیکنڈ جنریشن ایتھیریم سے منسلک ماحولیاتی مسائل کو اپنے ریاضیاتی ایلگورتھم کے بہتر استعمال سے حل کرنا تھا۔ اپنی تیز رفتار تکنیکی ترقی کے نتیجے میں کارڈینو جلد ہی ایک ملیئن ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ پر آ جائے گی جو کہ دوسری کرپٹو کرنسیز کی نسبت توانائی کا انتہائی تیز اور کم استعمال ہے۔ اسطرح کارڈینو نہ صرف جدید ترین کرنسی ہے بلکہ اپنے والیوم کے لحاظ سے مجموعی طور پر دنیا کی ساتویں بڑی کرپٹو کرنسی بھی ہے۔

کارڈینو کے کام کا طریقہ کار۔

کارڈینو کے آپریشنز کو مختلف لیئرز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کسی بھی لین دین کے دو اجزاء ہوتے ہیں ایک تو وہ طریقہ کار جس کے مطابق لین دین کے ٹوکنز بھیجے جاتے ہیں اور دوسرا ٹوکنز کے بیک اینڈ پر ہونیوالا عمل۔ ۔ پہلی لیئر جسے سیٹلمنٹ لیئر کہتے ہیں اس میں کارڈینو کے صارفین کو اے۔ڈی۔اے کے کوائنز بھیجنے اور استعمال کی اجازت دیتی ہے ۔ واضح رہے کہ ADA کارڈینو کاسٹیبل کوائن ہے۔ جبکہ دوسری لیئر کارڈینو کے صارفین کو سمارٹ ایگریمنٹ بنانے اور اس میں اینٹری کی اجازت دیتی ہے۔

کیا کارڈینو ایک اچھی انویسٹمنٹ ہے ؟

دوسری کرنسیز کی طرح کارڈینو بھی ایک پرخطر سرمایہ کاری ہے۔ اس لئے سرمایہ کاری سے پہلے اسکے خطرات اور مارکیٹ کو موجودہ صورتحال کو سمجھنا ضروری ہے۔ ۔ لہذا تمام عوامل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ لیکن اگر کارڈینو کی موجودہ پرفارمنس کو دیکھیں تو شائد اسکا جواب ہو "ہاں” لیکن تمام رسک فیکٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے۔۔ کارڈینو نے کووڈ کی وباء کے دوران اپنی قدر کو تین گنا مستحکم کیا یعنی تین سو فیصد۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب زیادہ تر ایکوئیٹیز، شیئرز اور کرپٹو کوائنز گھٹنے ٹیک چکے تھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button