افراط زر کے حالات میں اپنا Portfolio کیسے بچائیں ؟
افراط زر کے حالات میں اپنا Portfolio بچانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد پیدا ہونیوالے معاشی بحران نے عالمی افراط زر کو جنم دیا۔ جس نے کروڑوں افراط کی بچتوں اور مستحکم روزگار کو داؤ پر لگا دیا۔ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی شرح سود (Interest rate) اور یکے بعد دیگرے آنیوالے بحرانوں نے ایک عام ٹریڈر سے لے کر کارپوریٹ سیکٹر تک Portfolio Management کو انتہائی پیچیدہ صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔
حکومتیں اور عالمی ادارے تمام مانیٹری ٹولز استعمال کرتے ہوئے معیشت پر افراط زر کے منفی اثرات کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ بوتل سے نکلے ہوئے اس عفریت کی طرح ہے جسے دوبارہ بند کرنا عالمی سطح پر ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) سے لے کر امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) تک تمام مرکزی بینکوں کو یقین ہے کہ Inflationary Trend Line قلیل المدتی بنیادوں پر نیچے آنیوالی نہیں ہے۔
بینکنگ بحران نے تو عالمی نظام زر بکھرنے اور زمیں بوس ہونیکا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون سے طریقے ہیں جن پر عمل کر کے غیر ہموار راستے پر اتار چڑھاؤ کی شکار مارکیٹس میں اپنے اکاؤنٹس کو بچایا جائے۔
(١) اپنی سرمایہ کاری کو متنوع بنائیں
غیر یقینی مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کا سب سے پہلا طریقہ اپنی سرمایہ کاری کو متنوع بنانا ہے۔ خاص طور پر جب بات ہو رہی ہو افراط زر کی تو ایک ہی کرنسی، کماڈٹی یا اسٹاک میں اپنی جمع پونچی لگا دینا آپکو راتوں رات ڈبو سکتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک بڑا رسک ہے۔
ایک اصول ذہن میں رکھیں کہ افراط زر تمام مارکیٹس اور اثاثوں کو ایک طرح سے متاثر نہیں کرتی۔ مثال کے طور پر کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اعداد و شمار کے اثرات تمام عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر ایک طرح سے مرتب نہوں ہوں گے۔ اگر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) گراوٹ کا شکار ہو گا تو لازمی اسٹاکس اور کماڈٹیز اوپر جا رہے ہوں گے۔
اس طرح اپنے آپ کو صرف ایک ہی جگہ تک محدود مت رکھیں بلکہ متبادل آپشنز پر نظر رکھیں۔ کسی بھی معاشی واقعے (Economic Event) کے رونما ہونے کے بعد مارکیٹس کی صورتحال کا درست تجزیہ کریں اور مختلف اطراف میں سوئچ کرتے رہیں۔ اس سے نہ صرف آپ اپنے آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں بلکہ اپنے پورٹفولیو کو بھی وسعت دے سکتے ہیں۔
اپنے رسک فیکٹر کو محدود کرنے کے لئے سرمایہ کاری کو یونٹس میں تبدیل کریں۔ یعنی فاریکس، اسٹاکس، کماڈٹیز اور کرپٹو کرنسیز۔ سرمایہ کاری کے سمندر میں غوطہ لگانے سے پہلے اس کی گہرائی چیک کر لیں یعنی مارکیٹ موڈ کا تجزیہ کر لیں۔
(2) ٹریڈنگ آپشنز کا انتخاب
کامیاب ٹریڈرز کا دوسرا بڑا فوکس فوریکس، کماڈٹیز، اسٹاکس اور کرپٹو کرنسیز میں سوئچ کرنا ہے۔ کیونکہ موجودہ عالمی حالات میں اگر فوریکس اور اسٹاکس اپنے اتار چڑھاؤ اور غیر سمتی ٹرینڈ کی بنیاد پر طویل المدتی سرمایہ کاری بن چکی ہیں تو دوسری طرف مختصر وقت میں منافع حاصل کرنے کے لئے کماڈٹیز اور کرپٹو کرنسیز بہترین انتخاب کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں اس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو سلیکٹ کریں جو آپکو سوئچنگ کی سہولت مہیا کرتا ہو۔ تا کہ آپ مارکیٹس کے موڈ کا بہتر انداز میں تجزیہ کر کے ٹریڈ میں آگے بڑھ سکیں۔
مثال کے طور پر ملٹی نیشنل بینکوں کے دیوالیہ ہونے کی سیریز کے بعد مارکیٹ کے غیر یقینی طرزعمل کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کاروں کی اکثریت کرپٹو کرنسیز میں شفٹ کر گئی۔ جو کہ نظام زر کے مفلوج ہونے کے خطرے سے آزاد آگے بڑھتی ہوئی نظر آئیں۔ جیسا کہ 10 مارچ کو سلیکون ویلی بینک کے دیوالیہ ہونے کے بعد سے لے کر اب تک بٹ کوائن کی طلب و قدر میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔
FTX کا وہ بحران جس کے بعف کرپٹو کرنسیز کے بدترین دور کا آغاز ہوا میں بھی لائٹ کوائن (LTC) کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن نے 80 فیصد وسعت اختیار کی۔ کماڈٹیز میں بھی کروڈ آئل اور پلاڈیئم اتار چڑھاؤ کا شکار ہوئے تو اسی دوران گولڈ اور سلور اپنی 2 سالہ بلند ترین قدر کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
مرکزی بینکوں کے پلیٹ فارم سے آزاد کرپٹو کرنسیز نئے ریگولیشنز اور مقدمات کے باوجود دیگر مارکیٹس کی نسبت محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ جبکہ گولڈ، سلور اور پلاٹینیئم پہلے سے ہی ایک خاص اسکوپ کی ٹریڈ میں پسندیدہ ترین آپشنز ہیں۔ اس لئے کبھی بھی اپنے آپ کو ایک مارکیٹ تک محدود نہ کریں اس سے نہ صرف آپ اپنے پورٹفولیو میں کو محتاط انداز میں آگے بڑھا سکیں گے بلکہ سرمایہ کاری کے متبادل ذرائع کے تجربے سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
(3) کمپنی اسٹاکس کی ترجیحات کا تعین کریں
جب آپ اسٹاکس میں سرمایہ کاری کریں تو پوزیشن لینے سے پہلے جس کمپنی کے شیئرز خریدنے جا رہے ہیں اسکی معاشی صورتحال، اور کم از کم 20 دنوں کے ٹیکنیکی حقائق دیکھیں تا کہ اسکے اس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتر نتیجے پر پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ جس وقت آپ اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنیوالے ہیں اس کوارٹر کے معاشی نتائج (Financial Results) ضرور دیکھ لیں۔ جن کمپنیز کی معاشی صورتحال غیر یقینی ہو ان کے اسٹاکس میں ٹریڈ کرنے سے گریز کریں۔
بہت زیادہ متحرک اسٹاکس میں بھی رسک فیکٹر بڑھ جاتا ہے۔ اگرچہ گذشتہ ٹرینڈز آپکے لیے سرمایہ کاری کا فیصلہ آسان کر دیتے ہیں لیکن گذشتہ 20 اور 50 دن کی ٹرینڈ لائن حقیقت کے زیادہ قریب ہوتی ہے اور اس اسٹاک میں اینٹری اور ایگزٹ کو آسان بنا دیتی ہیں۔ Balanced Advantage اور شراکتی فنڈز (Mutual Funds) بھی مناسب اور محتاط انداز میں افراط زر کی شکار مارکیٹس میں ٹریڈ کرنے کیلئے بہترین دستیاب آپشنز ہیں خاص طور پر ان حالات میں جبکہ آپ کے پاس بہت زیادہ بیک اپ نہ ہو۔
(4)طویل المدتی اور مستقل انکم فنڈز سے گریز
عالمی بینکنگ بحران کے بعد مارکیٹس کہ صورتحال نہ صرف لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے بلکہ ہوشمندی کے ساتھ ٹریڈ کرنے کی متقاضی بھی ہے۔ ایسے میں اگر ملٹی نیشنل بینکس دیوالیہ ہو رہے ہیں تو طویل المدتی فنڈز میں سرمایہ کاری انتہائی پرخطر ہو جاتی ہے۔ اس لیے حکومتی اسکیموں کے علاوہ دیگر تمام طویل المدتی فنڈز کو اپنی ترجیحات میں سے نکال دیں۔ اس کے علاوہ مستقل آمدنی کے لیے دی جانیوالی تراغیب پر بھی دھیان مت دیں۔ کیونکہ ایسے تمام پرکشش سلوگنز آپکی سیونگز کو ایک ہی جھٹکے میں ہڑپ کر سکتے ہیں۔
مستقل انکم اور طویل المدتی میچورٹی والے فنڈز اگر دھوکے دہی اور غبن پر مبنی نہ بھی ہوں تب بھی اوہ بنیادی طور پر وہ فنڈز ہوتے ہیں جن پر منافع کا تعین مرکزی بینک کے ٹرمینل ریٹس پر ہوتا ہے۔ اور موجودہ عالمی حالات میں سنٹرل بینکس اپنی پالیسیز مسلسل تبدیل کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان فنڈز کی خریداری مارجن لیولز کو ختم کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ سلیکون ویلی اور کریڈٹ سوئس کا افسوسناک اختتام طویل المدتی بانڈز میں سرمایہ کاری اور شرح سود میں اضافے کے نتیجے میں مارجن لیولز ختم ہونے سے ہوا۔
عالمی سطح پر سیاسی او جغرافیائی تنازعات کے باعث حالات مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں۔ اس لئے اپنے پورٹ فولیو کو محفوظ رکھنے کے لئے کرپٹو یا میٹلز میں سے کسی آپشن کا مختصر مدت کے لئے انتخاب کریں اور زیادہ منافع کے لالچ میں نقصان مت اٹھائیں۔
(5) اپنے اعصاب پر قابو پانا
چاہے کوئی بھی مارکیٹ اور کیسے بھی حالات ہوں۔ کامیاب ترین ٹریڈرز وہی ہوتے ہیں جو کہ اپنے قدموں پر قائم رہیں۔ اور مستقل مزاجی سے ٹریڈ کریں۔ دوران ٹریڈ جذباتیت ایک ایسا ایشو ہے جو کہ آپ کا Portfolio ایک ہی دن میں ختم کر سکتا ہے۔ لہذا تمام حالات کا یکسوئی اور ٹھنڈی دماغ سے مقابلہ کریں۔ جلد بازی کے شکار نہیں ہوں۔ اس صلاحیت اور حکمت عملی کو استعمال کرتے ہوئے اگر ایک وقت میں آپ نقصان بھی کر لیں گے تو بہت جلد ریکور بھی کر سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔