فاریکس ٹریڈنگ کا کیا مطلب ہے؟

فاریکس ٹریڈنگ (Forex Trading) کو زرمبادلہ (Foreign Exchange) کی تجارت (Trade) یا خرید اور فروخت (Buying & Selling) کے طور پر سمجھایا جاسکتا ہے ، جہاں پر خریدار اور فروخت کنندگان (Buyer & Sellers) ایک دوسرے کے درمیان کرنسی (Currency) کو متفقہ قیمت (Agreed Price) پر منتقل (Exchange) کرتے ہیں۔ یہ وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعہ افراد (People) ، کمپنیاں (Companies) اور مرکزی بینک (Central Bank) ایک کرنسی (Currency) کو دوسری کرنسی میں تبدیل (Exchange) کرتے ہیں – اگر آپ نے کبھی بیرون ملک سفر (Foreign Travel) کیا ہے تو پھر امکان ہے کہ آپ نے غیر ملکی کرنسی (Foreign Currency) کا لین دین(Exchange) کیا ہو۔
اگرچہ زیادہ تر زرمبادلہ کی تجارت (Foreign Exchange Trading) عملی مقاصد (Practical Purpose) کے لئے کی جاتی ہے ، لیکن بڑی تعداد میں کرنسی کا تبادلہ (Currency Trading) منافع (Profit) کمانے کے مقصد سے کیا جاتا ہے۔ ہر دن قیمتوں میں اضافہ اور کمی (Rise & Fall) کرنسی کو انتہائی غیر مستحکم (Unstable) بنا سکتا ہے۔ جس سے منافع (Profit) کا زیادہ امکان پیدا ہوتا ہے ، جبکہ نقصان (Loss) کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ اتار چڑھاؤ (Rise & Fall) ہی ہے جو غیر ملکی کرنسی (Foreign Currency) کو تاجروں (Traders) کے لئے اتنا پرکشش (Attractive) بنا دیتا ہے.

بین الاقوامی تصفیہ(International Settlement) کے لئے قومی بینکوں کے لئے ایک عالمی بینک ((Bank for International Settlements) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، روزانہ کی بنیاد پر(On Daily Basis) غیر ملکی رمبادلہ کی تجارت (Foreign Exchange Trading) کا حجم (Volume) میں اوسطا 5.3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ تھا۔
اہم نکات (Important Points) :
غیر ملکی کرنسی تبادلہ مارکیٹ (Foreign Exchange Trading Market) , قومی کرنسیوں (Fiat Currencies) کے تبادلے (Exchange) کے لئے عالمی منڈی (Global Market) ہے۔
دنیا بھر میں تجارت کی وجہ سے غیر ملکی کرنسی کا بازار نقد میں تبدیل (Cash Exchange) کیے جانے والے اثاثوں (Assets) کا سب سے بڑا بازار (Market) ہے۔
کرنسی کی تجارت جوڑے(Pairs) کے طور پر کی جاتی ہے ہیں۔ مثال کے طور پر GBP/USD , AUD/USD , CHF/USD, USD/JPY, EUR/USD.
فاریکس مارکیٹ (Forex Market) اسپاٹ (Cash) کے ساتھ ساتھ فارورڈز (Forward) ، فیوچر (Futures) ، آپشنز (Options) کی حیثیت سے بھی موجود ہیں۔
غیر ملکی کرنسی مارکیٹ کے شرکاء (Participants) کرنسی کی تجارت (Trading) کا استعمال قیاس آرائی (Speculation) کرنے, جیو پولیٹیکل واقعات (Geo Political Events) اور شرح سود میں تبدیلی (Interest Rate Change) کے خطرات (Danger) سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button