کرپٹو ایکسچینج جیمینائی کا Derivative Exchange لانچ کرنے کا منصوبہ

کرپٹو ایکسچینج جیمینائی Crypto Derivative Exchange لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی کرپٹو ایکسچینج کیمرون اور ٹیلر وینکلیووس کی زیر قیادت بائنانس کے خلاف مقدمات دائر ہونے کے بعد ان آپریشنز کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجوزہ ایکسچینج تمام قانونی پہلو مدنظر رکھ کر Perpetual Futures کے لئے آپریشنل کی جائے گی۔

امریکہ میں ایسے پلیٹ فارمز پر سخت قانونی پابندیوں کے باعث اسکی سروسز دنیا کے باقی ممالک کے لئے دستیاب ہوں گی۔ کرپٹو جریدے Coindesk نے دعوی کیا ہے کہ Perpetual Future Trading کیلئے جیمینائی (Gemini) اپنی نئی ایکسچینج کیلیے Commodity Exchange کے ریگولیشنز سے مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب Commodity Futures Trading Commission بائنانس کے خلاف اسکے آپریشنز بند کروانے کے لئے اپیل دائر کی کر چکی ہے۔

بائنانس پر نان رجسٹرڈ Crypto Derivatives Products کی فروخت کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ امریکی کماڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن (CFTC) نے دائر کیا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بائنانس اور اسکے چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے شعوری طور پر یہ عمل کر کے امریکی فیڈرل لاء کی خلاف ورزی کی ہے۔

فیوچر ٹریڈنگ کمیشن (CFTC) نے یہ دعوی Illinois کی ضلعی عدالت میں دائر کیا ہے۔ مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرپٹو ایکسچینج سرمایہ کاروں کو کرپٹو کرنسیز کی غیر قانونی ٹریڈ کی پیشکش کر رہی ہے جن میں ایتھریئم، بٹ کوائن, ٹیتھر، لائٹ کوائن اور بائنانس کوائن شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بائنانس کئی ورچوول پرائیویٹ نیٹ ورکس استعمال کر کے زہاؤ کی زیر قیادت ڈیجیٹل اثاثوں کو بطور کماڈٹی ٹریڈ کر رہی ہے۔

کماڈٹیز کمیشن کے الزامات کی فہرست میں غیر قانونی فیوچر ٹرانزیکشنز اور غیر قانونی Off Exchange Commodity Options کا نیٹ ورک پر استعمال بھی شامل ہے جو کہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایک مجرمانہ فعل ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بائنانس کے تمام آپریشنز روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

کوائن بیس کا کرپٹو فیوچر ایکسچینج متعارف کروانے کا اعلان

معروف کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس بھی بائنانس کے Derrivative operations پر ممکنہ پابندی کے امکانات کے بعد جیمینائی کی طرز پر فیوچرز ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فیوچر ٹریڈنگ کی نئی ایکسچینج کے آپریشنز بھی امریکہ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ بلکہ یورپ اور باقی دنیا کے لئے خدمات پیش کی جائیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button