ایل سلواڈور: Bitcoin City کی تعمیر کیلئے نئے قانون کی منظوری

وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور کی قانون ساز اسمبلی نے Bitcoin City کی تعمیر کے لئے نئے Digital Securities Law کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ Bitcoin City ایک ایسے شہر کا تصور ہے۔ جو کہ مکمل طور پر بٹ کوائن کے ذریعے تعمیر اور آپریشنل ہو گا۔ اس شہر میں دنیا کی ایک ہی کرنسی استعمال کی جا سکے گی جو کہ Bitcoin ہے۔ نئے سیکورٹی قوانین کی منظوری کا بنیادی مقصد بٹ کوائن سٹی کی تعمیر کیلئے BTC بانڈز کی منظوری، اجراء اور خریدو فروخت کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ایل سلواڈور دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے دو سال قبل بٹ کوائن کو اپنی سرکاری کرنسی (Official Currency) کا درجہ دیا تھا۔ وسطی امریکہ کا یہ چھوٹا سا ملک ڈیجیٹل کرنسی میں ہی اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرتا ہے۔

نئے قانون کی منظوری کے بعد سرکاری اور نجی شعبوں میں نئے ڈیجیٹل بانڈز اور اثاثوں کا اجراء ممکن ہو سکے گا اور نئے Bitcoin City کی تعمیر سے مستقبل میں کسی بھی کرپٹو بحران کی صورت میں بٹ کوائن کے لئے Backup کے طور پر کام کرے گا۔ آج منظور ہونے والے بل کو حکمران جماعت کے قانون ساز ممبران نے تیار کیا ہے۔ جو کہ ایل سلواڈور کے مقامی شہریوں کے علاوہ مخصوص حد تک بٹ کوائنز میں سرمایہ کاری کرنیوالے عالمی سرمایہ کاروں کو آسان امیگریشن سمیت کئی اہم مراعات دے گا۔ جبکہ اس میں عوام کے علاوہ کاروباری کمپنیز اور ادارے بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کہ 18 مئی 2022ء کو ہونیوالے کرپٹو کریش کے بعد ایل سلواڈور بھی دیوالیہ ہو گیا تھا۔ جس کے بعد جی۔20 سمیت دیگر عالمی فورمز نے مل کر اسکو دوبارہ معاشی بنیادوں پر مستحکم کیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button