European Union پر Tariffs کا نفاذ موخر Crude Oil Prices میں اضافہ
Brent and WTI Crude Oil prices rise after Trump's trade extension

Asian Markets میں سوموار کو Crude Oil Prices میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جب امریکی صدر Donald Trump نے European Union کے ساتھ Trade Negotiations کی ڈیڈلائن میں توسیع کا اعلان کیا۔ اس فیصلے نے مارکیٹ میں موجود غیر یقینی صورتحال کو وقتی طور پر کم کیا اور Oil Market کو نیا عزم عطا کیا۔
یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کی نئی تاریخ اور امریکی مارکیٹ کا ردعمل
ٹرمپ کی جانب سے Trade Tariffs کی تاریخ 9 جولائی تک بڑھانے کے اعلان کے بعد نہ صرف Crude Oil بلکہ امریکی Stock Futures میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ IG Market کے ماہر ٹونی سائی کمور کے مطابق اس خبر نے سرمایہ کاروں کو اعتماد دیا کہ European Union پر ممکنہ ٹیرف سے متعلق خدشات وقتی طور پر ٹل گئے ہیں. جس سے Global Demand پر دباؤ میں کمی ہوئی۔
Brent Crude اور WTI Crude Oil کی قیمتوں میں مستقل تیزی
مارکیٹ میں Brent Crude کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 65.15 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی. جبکہ WTI Crude Oil بھی 34 سینٹ کے اضافے سے 61.87 ڈالر پر آ گیا ہے ۔ جمعہ کو بھی دونوں اشاریے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے. Crude Oil Prices میں ہونیوالا اضافہ مارکیٹ میں مسلسل بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
ایران کے ساتھ مذاکرات اور امریکی تعطیلات کا اثر
Iran Nuclear Deal پر سست رفتار پیش رفت نے Iranian Oil کی عالمی سطح پر واپسی کے امکانات کو کم کردیا. جس سے Supply Concerns میں اضافہ ہوا۔ دوسری طرف، امریکی خریداروں نے Memorial Day Weekend سے قبل خریداری میں اضافہ کیا. جس سے Oil Prices کو مزید تقویت ملی۔
Oil Rigs کی بندش اور امریکی سپلائی میں کمی
Baker Hughes کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکہ میں آٹھ Oil Rigs بند کیے گئے. جس سے فعال رگز کی تعداد 465 رہ گئی — جو نومبر 2021 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ اس بندش نے بھی مارکیٹ میں Supply Fears کو بڑھا کر قیمتوں کو اوپر کی طرف دھکیل دیا۔
OPEC Plus اجلاس اور ممکنہ پیداوار میں اضافہ
تاہم Crude Oil Prices کے اس اضافے کی رفتار کو اس قیاس نے محدود کیا. کہ آئندہ ہفتے OPEC Plus اجلاس میں جولائی کے لیے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل مزید پیداوار بڑھانے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ Reuters کی رپورٹ کے مطابق، OPEC Plus ممکنہ طور پر اپنی رضاکارانہ پیداوار میں کی گئی کٹوتیوں کو اکتوبر کے آخر تک مکمل طور پر ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اگرچہ Trump Trade Extension نے وقتی ریلیف دیا ہے، مگر Oil Market اب بھی کئی خطرات سے دوچار ہے. جن میں Geopolitical Tensions, Iran Talks اور OPEC Plus کی پالیسیز سرفہرست ہیں۔ سرمایہ کاروں کی نظر اب اگلے ہفتے کے فیصلوں اور عالمی مارکیٹ کے ردعمل پر مرکوز ہے۔
Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔