یورو کی قدر میں اضافہ، فرانک اور پاؤنڈ میں گراوٹ

آج یورپی فوریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے جس کی بنیادی وجہ آج تیسرے کوارٹر کی امریکی GDP رپورٹ کے انتظار میں امریکی ڈالر کے سرمایہ کاروں کا سائیڈ لائن ہونا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.410 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0650 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.313 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9240 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ بھی (GBP/USD) 0.066 فیصد کمی کے ساتھ 1.2080 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) 0.04 فیصد مستحکم ہو کر 0.9830 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) آج بھی جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.080 فیصد مثبت سمت میں پیشقدمی کی رہا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) آج منفی رجحان کے ساتھ 1.5780 پر آ گیا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورپی کرنسی (EUR/NZD) آج 0.280 فیصد اضافے کے ساتھ 1.6890 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) کا جائزہ لیں تو یہ 0.230 فیصد مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ آج جاری ہونیوالی منفی GDP Report کے بعد پسپائی اختیار کر رہا ہے۔ آج جاری ہونیوالی 2022ء کے تیسرے کوارٹر کی رپورٹ میں GDP میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں یہ شرح 0.2 فیصد کم ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button