یورو کی Bullish rally, بالآخر 1.0700 سے اوپر آ گیا۔

بنیادی جائزہ

آج یورو 2022ء میں یورپی فاریکس سیشنز (European FX Sessions) کے اختتامی لمحات میں 1.0700 کی سطح سے اوپر بحال ہوا ہے۔ آج سارا دن تمام عالمی سیشنز میں EUR/USD میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ تاہم امریکی ٹریڈنگ سیشنز کے دوران یورو کے Bulls حاوی ہو گئے اور امریکی ڈالر پسپائی اختیار کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ گذشتہ روز ہی چینی حکومت کی طرف سے سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد جو رسک فیکٹر مارکیٹس میں محسوس کیا جا رہا تھا محض چند گھنٹوں کے بعد چیکنگ میکانزم کے اعلان کے بعد ختم ہو گیا۔ جس کے بعد وال اسٹریٹ فلور پر امریکی ڈالر کی طلب (Demand) انتہائی کم ہو گئی جس کے نتیجے میں یورو واپس 1.0670 کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کر گیا۔ آج بھی ڈالر کے سرمایہ کار سال کے اختتامی سیشن کے دوران سائیڈ لائن ہی نظر آئے۔ جس کے بعد ڈالر بیک فٹ پر نظر آیا۔ آج امریکی مارکیٹس میں سال کے آخری دن مختصر کاروباری سیشن ہونے کی وجہ سے شکاگو کا دسمبر 2022ء کا ISM PMI ڈیٹا بھی امریکی ڈالر کو کوئی غیر متوقع سپورٹ نہیں دے سکے گا اور یورو 2022ء کے اختتام پر بالآخر دوبارہ 1.0700 کی سطح پر بحال ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج یورو اپنی 21 اور 50 کے بعد واپس 200SMA کو ہٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جبکہ 1.0700 کے نفسیاتی لیول کو عبور کرنے کے بعد ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی 71 کی سطح پر آ گیا ہے جو کہ اسکے Bullish مومینٹم کے جاری رہنے کہ علامت ہے۔ موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 1.0700 کا نفسیاتی ہدف ہے جو کہ اسکی 200SMA بھی ہے۔ اس سے قبل یورو نے اس سطح کو 15 دسمبر کو 6 ماہ کے بعد عبور کیا تھا لیکن اسے برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish ظاہر کر رہے ہیں جبکہ 25 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 1.0703 ہے۔ جس کے بعد دوسری مزاحمتی حد (R2) اسکی 200SMA سے اوپر 1.0739 اور تیسری(R3) 1.0787 ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو پہلا سپورٹ لیول 1.0680 ہے۔ دوسرا 1.0650 اور تیسرا 1.0571 ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکا طویل المیعادی منظرنامہ Bullish ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ اگر اختتامی لمحات میں یورو اپنی 1.0700 کی نفسیاتی سطح کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا تو نئے سال کی ابتداء وہیں سے ہو گی جہاں سے 2022ء کی ہوئی تھی۔ جبکہ 1.0787 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کرنے کے بعد اسکی Bullish rally انتہائی جارحانہ مومینٹم اختیار کر جائے گی اور تمام سائیڈ لائن Bulls جو کہ اسوقت 25 فیصد کے قریب ہیں اس Upside Rally میں شامل ہو کر اسے اوپر کے لیولز تک جانے کے لئے درکار اسٹرینتھ دے سکتے ہیں۔ آنیوالے دنوں میں تیزی کی یہ لہر برقرار رہنے کی صورت میں یورو اپنی روائتی حریف یعنی امریکی ڈالر کے خلاف 1.1000 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button