یورو 1.0800 کی سطح پر Bullish اسٹرینتھ جمع کرتے ہوئے
بنیادی جائزہ
آج امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جن کے مطابق افراط زر (Inflation) توقعات کے مطابق کئی ماہ کی کم ترین سطح 6.5. فیصد پر آ گئی ہے۔ جبکہ ماہانہ افراط زر بھی منفی 1 فیصد رہی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں جن میں فوڈ اور انرجی شامل ہیں میں حقیقی افراط زر (Core Inflation) کم ہو کر 5.5 فیصد پر آ گئی ہے۔ ان اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) شدید دباؤ میں دکھائی دے رہا ہے۔ اور 103 سے کم ہو کر 102 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) ایسا لگ رہا ہے کہ یوکرائن جنگ سے پہلے کی فارم میں واپس آ گیا ہے اور ایک بڑی ریلی کی صورت میں 2022ء کے پہلے کوارٹر کی قدر 1.0800 کی سطح پر واپس آ گیا ہے۔ آج رسک فیکٹر کم ہونے سے یورو کی طلب (Demand) میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج صبح سے ملے جلے انداز میں ٹریڈ کرنیوالا EUR/USD دن بھر 1.0750 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ لیکن رپورٹ کے جاری ہونے کے پہلے پندرہ منٹس کے دوران یورو تیزی کی بڑی لہر کے نتیجے میں 1.0800 کو عبور کر گیا اور ابھی تک اسی سطح پر مستحکم ہے ۔ نومبر 2022ء کی رپورٹ میں 7.1 فیصد کی سالانہ افراط زر کے مقابلے میں دسمبر میں 6.5 فیصد کے اعداد و شمار امریکی ڈالر کے لئے بڑے شاکس میں سے ایک ہے۔ جس کے بعد فروری 2023ء کی FOMC کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں کسی بڑے اضافے کے جواز باقی نہیں رہ جاتا۔ کیونکہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران آنیوالی تمام امریکی رپورٹس میں افراط زر کی شرح تسلسل کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔ اس لئے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کے مطابق یورو اسوقت اپنی 200DMA سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل یہ اپنی 21, 50 اور 100 روزہ Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish جبکہ 30 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسوقت اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 63 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جو کہ Strong Buy کا اشارہ کر رہا ہے۔ آج یورو اپنی 2020ء کی ٹرینڈ لائن کے اوپر کے حصے میں پہنچ گیا ہے۔21 روزہ SMA بھی دیگر لیولز سے اوپر ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0800, 1.0775 اور 1.0740 ہیں۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 1.0845 ہے جس سے اوپر اسکی دوسری مزاحمتی حد (R2) 1.0890 ہے۔ جس کے بعد 1.0900 کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) ہے۔ جبکہ اس سے اوپر کی طرف ریلی کی صورت میں اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس بھی 67 پر آ جائے گا جو کہ تیزی کا مومینٹم جاری رکھنے کی علامت ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔