یورو، پاؤنڈ اور فرانک مستحکم، USD میں گراوٹ

آج یورپی فوریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے گراوٹ کا شکار ہے جبکہ اسکے مقابلے میں یورو (EUR/USD) اسوقت 0.610 فیصد مستحکم ہو کر 1.0610 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج جاری ہونیوالی یورپی معاشی رپورٹس کے بھی مثبت اثرات بھی یورو پر مرتب ہوئے ہیں۔ جبکہ امریکی ڈالر آج کی متوقع ISM Manufacturing رپورٹ اور دسمبر 2022ء کی FOMC میٹنگ کی تفصیلات کے انتظار میں بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.324 فیصد مندی کے ساتھ 0.9840 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) آج 1.4820 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.5440 پر آ گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 0.717 فیصد نیچے 1.6750 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورپی کرنسی کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) آج 0.318 فیصد سکڑ کر 0.7210 کی سطح پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) آج دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے اور 0.204 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 0.8800 پر آ گیا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.951 فیصد کمی کے ساتھ 0.9270 پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) اسوقت 0.750 فیصد مستحکم ہو کر 1.2060 پر مثبت سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button