یورو، پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں کمی۔
آج یورپی ٹریڈنگ سیشنز (EU Trading Sessions) کے دوران امریکی ڈالر اپنی قدر بحال کرتا ہوا نظر آ رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج 0.075 فیصد کمی کے ساتھ 1.0610 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) آج 0.010 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9280 کی سطح پر بتدریج مستحکم ہو رہا ہے۔ سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) 0.092 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.9820 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (EUR/JPY) مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور 0.030 فیصد اوپر 0.7150 پر آ گیا ہے۔گذشتہ روز جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت کے بعد سے جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔
آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) آج 0.239 فیصد مندی کے ساتھ 1.5660 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورپی کرنسی (EUR/NZD) 0.220 فیصد تیزی کے ساتھ 1.5870 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو مستحکم دکھائی دے رہا ہے اور 0.550 فیصد اوپر 0.8770 کی سطح پر مثبت انداز میں پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ آخر میں جائزہ لیں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.0088 فیصد منفی سمت میں 1.2093 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔