یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک مستحکم، USD بیک فٹ پر۔

آج یورپی اور امریکی فاریکس سیشنز (FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں رسک فیکٹر کم ہونے کے بعد ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0670 کی سطح پر جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپان ین (JPY/EUR) 0.44 فیصد اوپر 0.7040 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ گذشتہ روز بھی جاپانی مرکزی بینک نے دو بار اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کی ہے۔ تاہم اس بار بھی فاریکس مارکیٹ میں پیشگی اطلاع کے بغیر ہی آپریشن کیا گیا جس کے بعد جاپانی ین مسلسل مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیئن ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) 0.051 فیصد کمی کے ساتھ 1.5740 کی سطح پر منفی مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو (EUR/NZD) 0.095 فیصد مندی کے ساتھ 1.6790 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) آج 0.081 فیصد منفی سمت میں بڑھتے ہوئے 0.9850 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/CHF) بھی 0.20 فیصد اوپر 0.8850 کی سطح پر مثبت موڈ کے ساتھ ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) آج 0.370 فیصد اضافے کے ساتھ 1.2060 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اگر بات کریں سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) کی تو یہاں پر سوئس فرانک مثبت رجحان اختیار ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 0.603 فیصد مندی کے ساتھ 0.9230 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button