یورو، سوئس فرانک اور برطانوی پاؤنڈز مستحکم۔

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر (USD) مسلسل دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے جبکہ اسکے مقابلے میں یورپی کرنسیز مضبوط نظر آ رہی ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ جمعے کے روز امریکی Non Farm Payrolls رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار ہیں۔ جن کے بعد عالمی مارکیٹس سے رسک فیکٹر ختم ہونے کے باعث دیگر کرنسیز مسلسل جارحانہ موڈ اختیار کر رہی ہیں۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.42 فیصد مستحکم ہو کر 1.0690 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.572 فیصد نیچے 0.9220 کی سطح پر ٹریڈ گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈز (GBP/USD) بھی 0.330 فیصد تیزی کے ساتھ امریکی ڈالرز کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے اور 1.2130 کی سطح پر مشبت سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈز کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) 0.02 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8800 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.132 فیصد کمی کے ساتھ 0.9860 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) آج منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے 0.563 فیصد کم ہو کر 0.7070 کی سطح پر آ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 0.096 فیصد گراوٹ کا شکار ہو کر 1.6740 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورپی کرنسی (EUR/AUD) 0.246 فیصد کمی کے ساتھ 1.5450 پر منفی انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) کا۔ جو کہ 0.588 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.3360 کی سطح پر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button