ایشیائی مارکیٹس میں مثبت رجحان

آج ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) میں اچھے سرمایہ کاری کے حجم کے ساتھ تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX200 ) آج 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6806 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( NZX50 ) میں بھی 38 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انڈیکس 11570 پر بند ہوا ہے۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس ( STI ) 15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3272 کی سطح پر آ گیا ہے۔ شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس ( SHCOMP ) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور شنگھائی مارکیٹ میں دن کا اختتام محض 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3122 پر ہوا ہے۔ تائیوان کے TSEC میں 123 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کاروباری دن کا اختتام 14549 پر ہوا ہے۔ جاپان کا Nikkei225 انڈیکس 120 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27688 پر بند ہوا۔ Hangsang میں ابھی کاروباری سرگرمیاں ہو رہی ہیں اور 245 ہوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس لیول 18806 ہے۔ انڈیا کی MumbaiSensex 899 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 60040 کی سطح پر پہنچ گیا ہے دوسری طرف Nifty50 اسوقت 276 پوائنٹس کی Gains کے ساتھ 17898 پر آ گیا ہے۔ آج ایشیائی مارکیٹس میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا بہترین حجم دیکھنے میں آیا ہے جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر ( USD ) کی قدر میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹس (Global Markets ) پر دباؤ میں کمی واقع ہونا قرار دی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button