یورپی مارکیٹس (Stocks) میں ملا جلا اور منفی رجحان

آج یورپی مارکیٹس (Stocks) میں ملا جلا اور منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا گیا جبکہ یورپی مرکزی بینک (ECB) اور بینک آف انگلینڈ (BOE) کی مانیٹری پالیسی کے اعلانات کے انتظار میں اسٹاکس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ برطانوی اسٹاک انڈیکس FTSE100 آج 35 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 7461 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Dax30 میں شدید گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 165 پوائنٹس نیچے 14292 پر گراوٹ کا شکار ہے۔

اگر بات کریں CAC40 کی تو فرانس کی توقعات کے مطابق CPI رپورٹ کے اجراء کے بعد اسٹاکس میں رسک فیکٹر کے آنے کے بعد 80 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 6653 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB بھی 332 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24235 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMII) 145 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10999کی سطح پر منفی رجحان کی شکار نظر آ رہی ہے۔

یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ فن لینڈ کی HEX بھی عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں آنیوالی مندی کی لہر سے شدید متاثر ہوا ہے اور 128 پوائنٹس نیچے 10971 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button