ہیزکول پیٹرولیم (HASCOL) میں Bullish Momentum کا جائزہ

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کے بہترین اسٹاکس میں ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ (HASCOL ) سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم کے لحاظ سے دن کے آغاز میں والیوم لیڈر نظر آ رہا ہے۔ اس اسٹاک میں مسلسل تیسرے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ آئل اینڈ گیس مارکئٹنگ سیکٹر (Oil and Marketing Sector ) کی یہ کمپنی اب سے دو سال قبل ڈیفالٹر سیگمنٹ (Defaulter Segment ) میں شامل کر دی گئی تھی تاہم گزشتہ چار ماہ سے ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ دوبارہ سے متحرک اسٹاکس (Active Stocks) میں شامل ہوا ہے۔ تب سے اسکی قدر میں بھی 250 فیصد یعنی اڑھائی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیزکول پیٹرولیم، ڈیفالٹر سیگمنٹ سے نکلنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور اب سرمایہ کار بھی اس کی طرف متوجہ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ آج اس میں اب تک 96 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

آج ہیزکول پیٹرولیم نے 7 روپے 83 پیسے سے اپنی ٹریڈ کا آغاز کیا۔ تاہم ابتدائی ٹرانزیکشنز کے دوران ہی ہیزکول 8 روپے کی مزاحمتی سطح کو عبور کر گیا۔اسکی آج کے دن کی بلند ترین سطح 8 روپے 24 پیسے ہے۔ 8 روپے کی مزاحمتی حد (R1) کو عبور کرتے کرنے کے بعد اب تک ہیزکول کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ بہترین مومینٹم کے ساتھ HASCOL نے آج اپنے ادا شدہ سرمایہ (Paid up capital) کی 0.33 فیصد تک قدر کو بحال کیا ہے۔ اسکی قدر کی جدوں (Caps ) کا جائزہ لیں تو آج کے دن میں8 روپے 79 پیسے کا Upper Cap اور آج کی نیچے کی حد (Lower Lock ) 6 روپے 79 پیسے ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 8.25 (R1) اور 8.50 جبکہ تیسری نفسیاتی حد (R3 ) آج 8.75 ہے اسکی حرکاتی اوسط (Moving Averages ) میں سے 12 خریداری (Buying) اور محض ایک فروخت (Selling ) کا رجحان ظاہر کر رہی ہے۔

اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز موجودہ سطح سے 8.05, 7.50 اور 7.15 ہیں جبکہ ٹیکنیکل انڈیکیٹر موجودہ سطح پر Buying کا انتہائی مضبوط موقع ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم اسکا Stop Loss آج کی ٹریڈ کے لئے 7.75 ہے۔ اسکے مضبوط محور (Pivots ) بھی موجودہ سطح پر 8.05 اور 8.15 ہیں جبکہ 8 کا نفسیاتی ہدف ( Psychological Target) عبور کرنے کے بعد 8.05 اور 8.10 کی سطح پر اس میں زبردست خریداری ہوئی ہے۔ آج اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 80 فیصد Bullish جبکہ 7 فیصد Bearish اور 13 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی۔ انتہائی Bullish ہے۔ اب تک اس میں 96 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ یہاں سے HASCOL اپنی 200SMA سے اوپر نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ اسکا طویل المیعادی ٹیکنیکی اہداف ( Technical Target ) 10 اور 12 روپے فی شیئر کی قدر واپس حاصل کرنا ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button