یورپی اسٹاکس میں ملے جلے اور منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ
آج یورپی اسٹاکس (EU Stocks) میں ملے جلے اور منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔گذشتہ روز سے ہی امریکی وال اسٹریٹ میں عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ دیکھی گئی تھی جس کی بنیادی وجہ فیڈرل ریزرو (Fed) کے چیئرمین جیروم پاول کی طرف سے تقریر کے انتظار میں عالمی مارکیٹس(Global Markets) کے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ہے۔ آج FTSE100 انڈیکس 26 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7698 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Dax30 میں بھی 58 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 14733 کی سطح پر آ گیا ہے انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 14741 کی سطح سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح 14692 اور بلند ترین لیول 14763 رہا ہے۔ اس طرح ابھی تک ٹریڈ محض 71 پوائنٹس کے درمیان جاری ہے۔ مارکیٹ 2 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کا والیوم حاصل کر چکی ہے جو کہ معمول سے خاصا کم ہے۔
آج CAC40 میں بھی سرمائے کے حجم کی شدید کمی دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس 54 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6853 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی آج کی ٹریڈنگ رینج 6846 سے 6885 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 2 کروڑ 24 لاکھ سے زائد شیئرز کا لیں دین ہو چکا ہے۔ یورپ کی دوسری اسٹاک مارکیٹ ہیلسینکی اسٹاک ایکسچینج (HEX) میں 105 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 11210 کی سطح پر سرمائے کے حجم اور شیئر والیوم میں کمی کے ساتھ منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 11198 سے 11253 کے درمیان 55 پوائنٹس کی محدود رینج میں ہے۔
سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی صورت حال دیگر یورپی مارکیٹس سے مختلف نہیں ہے۔ انڈیکس 91 پوائنٹس کی مندی کے بعد 11120 کی سطح پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ اٹلی کی FTSEMIB میں بھی ٹریڈنگ مومینٹم خاصا سست ہے۔ انڈیکس 54 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25334 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسوقت تک اطالوی مارکیٹ میں 28 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ IBEX35 میں بھی شیئرز والیوم انتہائی کم ہے۔ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8690 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔