یورپی اسٹاکس: مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے۔
آج یورپی اسٹاکس (European Stocks) میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں چین کے مسافروں پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد عالمی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے پر قابو پانے کے لئے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہے۔ آج FTSE100 انڈیکس 12 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7510 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7434 سے 7516 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک اس میں 17 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ جرمن اسٹاک ایکسچینج (DAX) میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ Dax30 انڈیکس 125 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 14050 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13871 سے 14064 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 1 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
پیرس یورو نیکسٹ میں بھی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ CAC40 انڈیکس 52 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 6565 کی سطح پر مثبت موڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکے سرمائے کے حجم (Capitalization) میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 6572 اور کم ترین لیول 6474 ہے۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 2 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا بزنس ہو چکا ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج اٹلی کی FTSEMIB میں تمام یورپی مارکیٹس سے زیادہ تیزی اور سرمائے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 253 پوائنٹس اوپر 24 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر کے 24024 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 23645 سے 24064 تک رہی ہے۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 22 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی قدرے مثبت رجحان ہے۔ انڈیکس 49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10862 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ انڈیکس 1 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا والیوم سمیٹ چکا ہے۔
یورپ کی دوسری بڑی اسٹاک ایکسچینج فن لینڈ کی ہیلسینکی اسٹاک ایکسچینج (HEX) آج 74 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10936 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 10812 سے 10936 کے درمیان رہی ہے۔ اب تک مارکیٹ میں 2 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ یورپی ٹریڈ مارک Stoxx600 میں بھی 2 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس 430 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔ یورو نیکسٹ برسلز میں ملا جلا رجحان ہے۔ BEL20 انڈیکس اسوقت 30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3738 کی سطح پر محتاط انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ اسوقت تک اس میں صرف 21 لاکھ شیئرز کی ٹریڈ ہوئی ہے۔ میڈرڈ اسٹاک ایکسچینج (IBEX) میں بھی مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ IBEX35 انڈیکس 57 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8316 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 8208 سے 8318 کے درمیان رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔