EURUSD مستحکم، US Jobless Claims اور German Sentiment مثبت

US Jobless Claims in Line with Forecasts, German Business Sentiment Surprises

جمعرات کے روز امریکی تجارتی سیشن کے دوران EURUSD نے اپنی پوزیشن کو 1.1350 کے اوپر مستحکم رکھا، حالانکہ US Data کی اشاعت میں ملا جلا رجحان سامنے آیا۔ US Dollar (USD) کو تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد قوت حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، جس نے EURUSD کو روزمرہ کی سطح پر Gains برقرار رکھنے میں مدد دی۔

فی الحال، EURUSD کی رفتار محتاط ہے — ایک طرف Mixed US Data ہے اور دوسری طرف Eurozone Sentiment کا دباؤ۔  سرمایہ کاروں کے لیے یہ وہ لمحہ ہے جب ایک درست فیصلہ سب کچھ بدل سکتا ہے۔ اب جب کہ German Sentiment بہتر ہو چکا ہے، Financial Markets میں محتاط اعتماد کی فضاء ہے. جو کہ Euro کے لیے اچھی خبر ہو سکتی ہے۔

امریکی لیبر مارکیٹ کی صورتحال: US Jobless Claims میں معمولی اضافہ

امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہفتہ 19 اپریل 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں Initial Jobless Claims کی تعداد 222,000 رہی، جو کہ ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق ہے۔ یہ اضافہ معمولی ہے اور لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

German Business Sentiment میں غیر متوقع بہتری

IFO Institute کی رپورٹ کے مطابق، اپریل 2025 میں German Business Climate Index 86.9 پر پہنچ گیا. جو مارچ کے 86.7 سے زیادہ ہے اور ماہرین کی پیش گوئیوں سے بہتر ہے۔ اس کی وجہ Eurozone کی اقتصادی سرگرمیوں میں حالیہ بہتری اور بین الاقوامی تجارت میں استحکام ہو سکتی ہے۔

اگرچہ کاروباری توقعات میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی، لیکن اس سے Euro پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں. جس نے EURUSD کو مستحکم رکھا۔ مزید برآں، Supply Chain میں بہتری اور Energy Prices میں کمی نے جرمن معیشت کو نیا حوصلہ دیا، جس سے کاروباری اعتماد کو سہارا ملا۔

تکنیکی زاویہ: سپورٹ اور ریزسٹنس کی جنگ

تکنیکی اعتبار سے EURUSD اس وقت 20-Period اور 50-Period SMA سے نیچے تجارت کر رہا ہے. جبکہ Relative Strength Index (RSI) بھی 50 سے نیچے ہے. جو کہ Buyer Interest کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیچے کی سمت میں 1.1340 کلیدی Support Level کے طور پر کام کر رہا ہے.

اس کے بعد 1.1280 اور 1.1220 کی سطحیں اہم ہوں گی۔ اوپر کی سمت میں Resistance کی سطحیں 1.1400, 1.1450 اور 1.1500 پر موجود ہیں۔ اگر مارکیٹ میں مزید استحکام دیکھا گیا تو EURUSD کی قیمت ان سطحوں کو عبور کرنے کے لیے تیار ہو سکتی ہے۔

EURUSD as on 24th April 2025 after US Labor Data meets Expectations.
EURUSD as on 24th April 2025 after US Labor Data meets Expectations.

Source: Reuters News Agency reuters.com

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button