EURUSD کی مشکلات میں اضافہ، مضبوط US Dollar اور US Court Decision نے بازی پلٹ دی

Legal Blow to Trump’s Tariffs and GDP Hopes Boost the USD, Keep EURUSD Under Pressure

امریکی عدالت کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے Reciprocal Tariffs کو روکنے کا فیصلہ مارکیٹ پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔ اس US Court Decision نے نہ صرف ٹرمپ کی معاشی حکمتِ عملی کو چیلنج کیا بلکہ US Dollar کو فوری تقویت بخشی۔ USD Index میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں EURUSD مزید دباؤ میں آ گیا۔

US Court کا فیصلہ اور US Dollar پر اثرات.

Global Trade War اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جب US Court of International Trade نے امریکی صدر Donald Trump کی طرف سے لگائے گئے Reciprocal Tariffs کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ Tariffs "Liberation Day” کے موقع پر لگائے گئے تھے، اور عدالت نے واضح کیا کہ صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ کیونکہ آئینی طور پر صرف کانگریس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ Global Commerce کو ریگولیٹ کرے۔

اگر عدالت کا یہ فیصلہ برقرار رہا، تو امریکی حکومت کو اپریل 2 کے بعد سے جمع کیے گئے تمام Tariff Revenue کو ریفنڈ کرنا پڑے گا۔ The Kobeissi Letter کے مطابق یہ رقم تقریباً 10 ارب ڈالرز بنتی ہے۔ صرف China کو ہی 3.5 ارب ڈالرز  کی واپسی کرنا ہوگی۔

اس عدالتی فیصلے پر Financial Markets  نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ USD (US Dollar) کی قدر میں اضافہ ہوا. جبکہ Global Equities میں تیزی دیکھی گئی۔ اس فیصلے سے Trade Frictions کم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے .جس سے  USD کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

امریکی معیشت کے اشاریے اور دیگر عوامل 

اب تمام تر توجہ Gross Domestic Product (GDP) کی نئی رپورٹ پر مرکوز ہے۔ اگر پہلی سہ ماہی کے لیے منفی 0.3 فیصد کا تخمینہ مثبت انداز میں آیا. تو یہ US Dollar کو مزید سہارا دے گا۔ اسی دوران Initial Jobless Claims کی رپورٹ بھی مارکیٹ کے موڈ پر اثر ڈال سکتی ہے۔

یورو پر فروخت کا دباؤ، بحالی میں مشکلات. 

EURUSD ایشیائی سیشن کے دوران 1.1200 کی سطح پر گر گیا. جو پچھلے ہفتے کی کم ترین سطح ہے۔ اگرچہ دن کے اختتام پر کچھ بحالی دیکھی گئی. لیکن تکنیکی سطح 1.1270 کو عبور کرنا اب بھی ایک چیلنج ہے۔ یہاں 100-period Simple Moving Average (SMA) اور Fibonacci 38.2% Retracement کی مزاحمت موجود ہے۔

EURUSD as on 29th May 2025.
EURUSD as on 29th May 2025.

تکنیکی تجزیہ: ریلی یا مزید گراوٹ؟

اگر EURUSD اس مزاحمتی سطح کو عبور کرنے میں ناکام رہا تو Technical Sellers کے لیے 1.1180 اور پھر 1.1080 اہم Support Levels ہوں گے۔ دوسری طرف اگر بحالی ممکن ہوئی تو 1.1315 (200-period SMA) اور اس کے بعد 1.1380 اور 1.1430 کی سطحیں Resistance کے طور پر سامنے آئیں گی۔

فی الوقت، EURUSD میں Bearish Bias برقرار ہے۔ Relative Strength Index (RSI) اسوقت 40 سے اوپر ہے. جو ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ میں دباؤ موجود ہے۔ اگر Wall Street میں سرمایہ کاری کا رجحان مثبت ہوا تو ممکن ہے کہ سرمایہ کار یورو کی  بحالی کی امید قلیل المدتی بنیادوں پر چھوڑ دیں۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button