Core Consumer Price(CPI) Index

بنیادی صارف قیمت انڈیکس CPI ایک اہم افراطِ زر کا پیمانہ ہے۔ جو اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں ماہانہ بنیاد پر ہونے والی تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا۔ کیونکہ یہ اشیاء عموماً غیر مستحکم ہوتی ہیں۔ اور افراطِ زر کی اصل سمت کو دھندلا سکتی ہیں۔

Core CPI کیوں اہم ہے؟

مرکزی بینک جیسے کہ یورپی مرکزی بینک (ECB) یا امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) بنیادی CPI کے اعداد و شمار پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار انہیں یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کہ قیمتوں میں پائیدار تبدیلیاں کہاں ہو رہی ہیں۔ اور آیا مالیاتی پالیسی (Monetary Policy) کو سخت یا نرم کرنے کی ضرورت ہے۔

Core CPI کاشرحِ سود پر اثر

اگر بنیادی CPI مسلسل بڑھتا دکھائی دے۔ تو یہ ظاہر کرتا ہےکہ افراطِ زر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورت میں مرکزی بینک شرحِ سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔ تاکہ قیمتوں میں تیزی کو روکا جا سکے۔ اس کے برعکس، اگر Core Consumer Price میں کمی آئے تو شرحِ سود میں نرمی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Core CPI کےمارکیٹ پر اثرات

بنیادی CPI کے نتائج جاری ہونے پر مالیاتی منڈیوں میں فوری ردِعمل دیکھا جاتا ہے۔

بلند Core Consumer Price: کرنسی کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں دباؤ۔

کم Core Consumer Price : کرنسی کمزور جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری ممکن۔

نتیجہ

بنیادی صارف قیمت انڈیکس افراطِ زر کی درست سمت دکھانے والا ایک انتہائی اہم معاشی اشارہ ہے۔ یہ نہ صرف مرکزی بینکوں کے فیصلوں۔ بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد پر بھی گہرا اثر ڈالتا ہے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button