فلوریڈا کی دوا ساز کمپنی کی XRP کے ساتھ ڈیل – فارما انڈسٹری میں Real-Time Payments کا فیصلہ.
Wellgistics Health partners with LDA Capital to integrate XRP for seamless financial operations

امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم معروف فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹر Wellgistics Health نے ایک تاریخی مالیاتی معاہدے میں XRP کو نہ صرف Treasury Asset بلکہ Payment Infrastructure کا بنیادی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے $50 Million Financing Deal مکمل کرلی ہے. جس کے تحت XRP-Based Reserves کو مالیاتی نظام میں ضم کیا جائے گا۔
بلاک چین کے ذریعے Real-Time Settlements کا نیا دور
Wellgistics Health کا ماننا ہے کہ XRP کی مدد سے Pharmaceutical Industry میں Real-Time Payments ممکن ہوسکیں گی. جہاں ادائیگیاں چند سیکنڈز میں مکمل ہوں گی۔ کمپنی کے مطابق XRP Ledger پر ہونے والی ہر ٹرانزیکشن مکمل Auditability, Rebate Tracking اور Compliance کو یقینی بنائے گی۔
Banking Delay کا خاتمہ اور لاگت میں زبردست کمی
XRP کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ یہ روایتی ACH یا Wire Transfers کی نسبت کہیں تیز ہے جو 1 سے 3 دن لیتے ہیں. جبکہ XRP صرف 3 سے 5 سیکنڈز میں ٹرانزیکشن مکمل کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی. بلکہ ہر ٹرانزیکشن پر خرچ بھی محض چند سینٹ سے کم ہوگا. جو Pharmaceutical Supply Chain میں لاگت کم کرنے کا سب سے بڑا چیلنج رہا ہے۔
Pharma Companies کو اکثر بینکنگ تاخیر، فنڈز کی کلیئرنس میں رکاوٹ، اور مالیاتی نظام کی پیچیدگیوں کا سامنا رہتا ہے. جس کی وجہ سے Vendor Payouts اور Inventory Restocking میں غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے۔ XRP کی رفتار اور شفافیت ان تمام رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے کاروبار کو مزید مؤثر، منافع بخش اور عالمی سطح پر مسابقتی بنا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، فارن ایکسچینج کی فیس میں کمی سے بھی بین الاقوامی سطح پر کاروباری لین دین مزید سستا اور تیز ہو جائے گا۔
LDA Capital کا اعتماد اور XRP-Based Credit Lines کا اعلان
یہ مالیاتی سہولت نیویارک میں قائم LDA Capital کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے اگرچہ XRP-Based Services کے آغاز کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی. مگر یہ واضح کر دیا ہے کہ اس نئی مالیاتی بنیاد سے فارماسیوٹیکل نیٹ ورک میں Vendor Payouts, Transaction Settlements، اور Credit Lines کو فوری طور پر جدید بنیادوں پر منتقل کیا جائے گا۔
عالمی سطح پر ادائیگیوں میں انقلاب
XRP کی خصوصیت صرف امریکی مارکیٹ تک محدود نہیں بلکہ یہ کمپنی کو عالمی سطح پر Vendor Payouts کو انتہائی کم Foreign Exchange Rates پر ممکن بنائے گا۔ اس سے نہ صرف Global Expansion میں مدد ملے گی بلکہ Healthcare Ecosystem کی مالیاتی خود مختاری میں بھی اضافہ ہوگا۔
یہ اقدام نہ صرف Wellgistics Health کو ایک جدید کمپنی کے طور پر ابھارے گا. بلکہ یہ دیگر فارما کمپنیوں کے لیے ایک مثال بنے گا. کہ کیسے Blockchain ٹیکنالوجی، خاص طور پر XRP، مالیاتی نظام کو Real-Time, کم لاگت اور مکمل شفاف بنا سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔