Inflation کے خطرات برقرار، FOMC Minutes میں معیشت کے غیر یقینی امکانات پر تشویش
Federal Reserve shows caution as Economic risks remain high, and growth outlook weakens

امریکی مرکزی بینک Federal Reserve کے حالیہ FOMC Minutes سے انکشاف ہوا ہے کہ مہنگائی کی شرح توقع سے زیادہ دیرپا ثابت ہو سکتی ہے. جبکہ معاشی ترقی کی رفتار سست رہنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ اجلاس میں شامل تقریباً تمام ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ غیر یقینی حالات میں Interest Rates کو بدستور برقرار رکھنا ہی مناسب فیصلہ ہے۔
حکومتی پالیسیوں کے اثرات اور Inflationary Effects
ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی پالیسیوں کے مجموعی اثرات کا اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے. جس کے باعث ایک محتاط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔ متعدد ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ مختلف عوامل کے سبب Inflationary Effects پہلے سے کیے گئے اندازوں سے زیادہ وقت تک معیشت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
صورتحال کی وضاحت کا انتظار اور Economic Outlook
FOMC کے شرکاء نے متفقہ طور پر یہ رائے دی کہ موجودہ حالات میں بہتری یا وضاحت کا انتظار کرنا ہی مناسب راستہ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ Inflation کے خطرات اب بھی اوپر کی سمت مائل ہیں. جبکہ Employment کے امکانات نیچے کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔
Inflation میں اضافہ اور مشکل فیصلوں کی تیاری
کچھ ماہرین نے واضح کیا کہ اگر مہنگائی کی موجودہ سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا تو Federal Reserve کو نہایت پیچیدہ فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر اگر اسی دوران Growth اور Jobs Outlook بھی مزید خراب ہو جائے۔
متوقع طویل Elevated Inflation کے اثرات
مزید برآں، کئی شرکاء نے کہا کہ Elevated Inflation توقعات سے زیادہ دیرپا رہ سکتی ہے. جس سے نہ صرف صارفین کی قوتِ خرید متاثر ہوگی بلکہ Financial Markets بھی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔
Balance Sheet Runoff پر FOMC میں آراء کا تضاد
اسی لیے تقریباً تمام ماہرین نے اس بات کی تائید کی کہ Balance Sheet Runoff کی رفتار سست کی جائے. تاہم کچھ نے اسے غیر ضروری اقدام قرار دیا۔
Financial Markets پر Risk Repricing کا ممکنہ اثر
چند شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر Financial Markets میں اچانک Risk Repricing ہوا تو یہ کسی بھی منفی جھٹکے کے اثرات کو دوگنا کر سکتا ہے۔ اسی لیے Fed نے اپنی حکمتِ عملی میں احتیاط کا عنصر برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
کمزور ہوتی ہوئی Real GDP Growth کی پیش گوئی
Fed کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین تخمینے کے مطابق، Real GDP Growth کی رفتار جنوری کے اجلاس کے مقابلے میں مزید کمزور دیکھی جا رہی ہے. جو مجموعی طور پر امریکی معیشت کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بلند مہنگائی، صارفین کی کمزور خریداری طاقت، اور مالیاتی پالیسیوں کی سختی نے اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
کاروباری سرمایہ کاری میں سست روی، ہاؤسنگ مارکیٹ کی کمزوری، اور عالمی سطح پر غیر یقینی صورت حال نے بھی ترقی کے امکانات کو مزید دھندلا دیا ہے۔ اگر یہی رجحان جاری رہا تو نہ صرف Labor Market پر دباؤ بڑھے گا. بلکہ Consumer Confidence میں کمی بھی ممکن ہے. جو کہ آئندہ سہ ماہیوں میں مزید اقتصادی سست روی کا سبب بن سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔