AUDUSD تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ، Risk On ٹرینڈ اور وارش سے وابستہ توقعات
★اہم نکات
- •عالمی فاریکس مارکیٹس میں آسٹریلوی ڈالر یعنی AUDUSD نے نمایاں مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو تین ماہ کی بلند ترین سطح 0.7198 کو چھو لیا۔
- •یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی ڈالر (USD) نے مضبوط Employment Data اور Federal Reserve حکام کے نسبتاً سخت بیانات کے بعد استحکام حاصل کیا۔
عالمی فاریکس مارکیٹس میں آسٹریلوی ڈالر یعنی AUDUSD نے نمایاں مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو تین ماہ کی بلند ترین سطح 0.7198 کو چھو لیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی ڈالر (USD) نے مضبوط Employment Data اور Federal Reserve حکام کے نسبتاً سخت بیانات کے بعد استحکام حاصل کیا۔
اس وقت AUDUSD تقریباً 0.7194 پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو 0.34% کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں AUDUSD کے مکمل جائزے کے ذریعے یہ سمجھنا اہم ہے کہ آیا یہ تیزی مزید جاری رہ سکتی ہے یا مارکیٹ میں عارضی Correction کا امکان پیدا ہو رہا ہے۔
اہم نکات۔
آسٹریلوی ڈالر (AUDUSD) Risk-On ماحول کے تحت تین ماہ کی بلند ترین سطح 0.7198 پر پہنچ گیا ہے۔
ڈیلی چارٹ (Daily Chart) پر قیمت 0.7010 کے قریب موجود Triple Simple Moving Average سے اوپر برقرار ہے، جو مضبوط Bullish Bias کی نشاندہی کرتا ہے۔
Relative Strength Index (RSI) تقریباً 70 پر ہے، جو Overbought حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
فوری مزاحمتی سطح 07198 کی افقی رکاوٹ پر موجود ہے۔
اہم سپورٹ لیول تقریباً 0.7010 کے Trendline Cluster اور Triple SMA کے قریب موجود ہے۔
فیڈرل ریزرو اور Risk-On ماحول کے اثرات۔
عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ اس وقت امریکی مرکزی بینک یعنی Federal Reserve کی پالیسی اور مستقبل کے مانیٹری پالیسی کی سمت پر مرکوز ہے۔ خاص طور پر Warsh سے متعلق پالیسی توقعات اور امریکی معاشی اعداد و شمار بھی امریکی ڈالر کی سمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب، عالمی فنانشل مارکیٹس میں Risk-On Sentiment آسٹریلوی ڈالر کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ جب سرمایہ کار عالمی معیشت اور مالیاتی مارکیٹس کے بارے میں زیادہ پُرامید ہوتے ہیں تو وہ نسبتاً زیادہ رسک والی اور Commodity-Linked Currencies کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں۔
آسٹریلیا کی معیشت اور اس کی کرنسی کا عالمی Commodity Prices اور خاص طور پر چین جیسی بڑی معیشت کی طلب سے بھی تعلق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی Risk Sentiment میں بہتری AUDUSD کے لیے مثبت عنصر بن سکتی ہے۔
AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔
اسواقت ڈیلی چارٹ پر AUDUSD تقریباً 0.7195 کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے اور قلیل المدتی بنیادوں پر اس کا رجحان واضح طور پر تیزی کی جانب ہے۔ اس مضبوطی کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اسپاٹ قیمتیں 50 اور 100 روزہ قیمتیں اور 200 Day SMAs کے کلسٹر سے مسلسل اوپر موجود ہیں
یہ Moving Average Cluster تقریباً 0.7010 کے علاقے میں قائم ہے، جو مارکیٹ کے لیے ایک اہم تکنیکی سپورٹ زون بن چکا ہے۔ دوسری جانب، قیمت اب 0.7198 کی اہم تیکنیکی مزاحمتی سطح کو چیلنج کر رہی ہے۔ اگر آسٹریلین ڈالر اس لیول کے اوپر مضبوطی سے قیمت برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا تو مزید Bullish Momentum پیدا ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔
ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس RSI کیا نشاندہی کر رہا ہے؟
14 روزہ Relative Strength Index اسوقت 70 کی سطح پر ہے۔ جو ظاہر کرتا ہے کہ خریداروں کا دباؤ کافی مضبوط ہے اور مارکیٹ Overbought Zone کے قریب پہنچ چکی ہے۔
تاہم، RSI کا 70 کے قریب ہونا لازمی طور پر فوری ٹرینڈ کی سمت تبدیل ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔ مضبوط Bullish Trends میں مارکیٹ کچھ عرصے تک بلند RSI سطحوں پر بھی برقرار رہ سکتی ہے۔ اس لیے قیمت کی حرکت اور اہم سپورٹ اور مزاحمتی سطحوں پر بھی نظر رکھنا ضروری ہے۔
سپورٹ اور مزاحمتی سطحیں۔
AUDUSD کے موجودہ تکنیکی لیولز ے کو دیکھتے ہوئے 0.7198 کی سطح اہم مزاحمت کے طور پر سامنے آ رہی ہے، جبکہ اسوقت آسٹریلین ڈالر تقریباً 0.7195 کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، 0.7010 کا علاقہ اہم Major Support کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ سطح خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہاں ٹرینڈ لائن سپورٹ کے ساتھ 50 اور 100 روزہ اوسط قیمتوں کے علاوہ اور 200 روزہ ایوریج کا کلسٹر موجود ہے، جو قیمت میں ممکنہ Correction کی صورت میں ایک مضبوط سپورٹ زون فراہم کر سکتا ہے۔

مستقبل کا منظرنامہ۔
مجموعی طور پر AUDUSD کا تین ماہ کی بلند ترین سطح 0.7198 تک پہنچنا مارکیٹ میں مضبوط Bullish Momentum کی نشاندہی کرتا ہے۔ قیمت کا اہم Moving Average Cluster سے اوپر رہنا بھی موجودہ تیزی کے رجحان کو سپورٹ کرتا ہے۔
تاہم، ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس کا تقریباً 70 پر ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ میں خریداری کا دباؤ کافی بلند ہے اور قلیل المدتی Correction یا Profit Booking کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
جب تک قیمت اہم Support Zone کے اوپر برقرار رہے گی ، مجموعی تکنیکی منظرنامہ Bullish رہ سکتا ہے۔ تاہم، مزاحمتی سطح 0.7198 کے قریب قیمت کا ردعمل مستقبل کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ٹریڈرز کے لیے بہتر حکمت عملی یہ ہو سکتی ہے کہ وہ تمام ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں، بجائے اس کے کہ صرف قیمت کے تیزی سے اوپر جانے کی بنیاد پر پوزیشن لی جائے۔
آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا موجودہ مارکیٹ کی صورتحال میں AUDUSD مزید بلندی کی طرف جائے گا، یا آپ کسی Correction کا انتظار کرنا پسند کریں گے؟ اپنی رائے کمنٹس سیکشن میں ضرور شیئر کریں۔
اہم وضاحت
Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں، مارکیٹ ڈیٹا اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔
ٹریڈرز کسی بھی کاروباری فیصلے، سرمایہ کاری یا دیگر مالیاتی فیصلے سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت کے مطابق کسی مستند ایڈوائزر سے مشورہ حاصل کریں۔ Urdu Markets اپنی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
⚠ تجزیہ ڈسکلیمر
یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔📩 یہ مضمون پسند آیا؟
روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر
متعلقہ موضوعات
متعلقہ مضامین
3 مضامینتبصرے
0 گفتگو
ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔