جرمنی کی نومبر 2022ء کی Trade Balance رپورٹ کا اجراء
جرمنی کی نومبر 2022ء کی Trade Balance Report جاری کر دی گئی ہے۔ جرمن محکمہ شماریات (Destatis) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ٹریڈ بیلینس 10.8 بلیئن یورو رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل متوقع بیلینس 7.5 بلیئن رہنے کہ توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس طرح واضح فرق کے ساتھ ٹریڈ سرپلس رہا ہے۔
اگر اس کا تقابلہ اکتوبر 2022ء کے ساتھ کریں تو اس میں تجارتی سرپلس 6.9 بلیئن رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق درآمدات (Imports) میں 3.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ برآمدات (Exports) میں 0.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریڈ بیلینس اتنا مثبت رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مثبت اثرات یورو (EUR) اور Dax30 پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔