Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
عالمی اسٹاک مارکیٹ

علی بابا کے شیئرز کی قدر میں 8 فیصد کمی، نئے حصص کا اجرا اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری

اہم نکات

  • Alibaba کے شیئرز میں پیر 24 اگست کو ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں تقریباً 8% کی کمی ہوئی۔
  • یہ گراوٹ اس وقت آئی جب کمپنی نے 80 ارب ہانگ کانگ ڈالرز کے نئے شیئرز کا اجرا مکمل کیا۔
  • کمپنی نے 710 ملیئن ڈالرز کے نئے حصص 112.70 ہانگ کانگ ڈالرز فی شیئر کے حساب سے جاری کیے۔
Adeel khalid

87 مشاہدات

علی بابا کے شیئرز  کی قدر  میں 8 فیصد کمی، نئے  حصص   کا اجرا اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری

Alibaba کے شیئرز میں پیر 24 اگست کو ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں تقریباً 8% کی کمی ہوئی۔ یہ گراوٹ اس وقت آئی جب کمپنی نے 80 ارب ہانگ کانگ ڈالرز کے نئے شیئرز کا اجرا مکمل کیا۔ کمپنی نے 710 ملیئن ڈالرز کے نئے حصص 112.70 ہانگ کانگ ڈالرز فی شیئر کے حساب سے جاری کیے۔

یہ قیمت گزشتہ بندش کے مقابلے میں نمایاں رعایت پر تھی۔ حاصل ہونے والی پوری رقم Artificial Intelligence کی صلاحیت اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو وسعت دینے پر خرچ کی جائے گی۔ بظاہر یہ رقم کمپنی کے لیے ایک بڑی مالی طاقت ہے، لیکن مارکیٹ نے اس خبر کو فوری طور پر مثبت انداز میں نہیں لیا۔

سرمایہ کاروں کی توجہ اس بات پر ہے کہ نئے شیئرز کے اجرا سے موجودہ حصص کی Dilution ہوگی، جبکہ کمپنی پہلے ہی Artificial Intelligence پر بہت بھاری رقم خرچ کر رہی ہے۔

اہم نکات

شیئرز میں گراوٹ: Alibaba کے شیئرز ایشیائی اسٹاکس میں 8% گر گئے۔

نئے شیئرز کا اجراء: کمپنی نے 710 ملین نئے حصص 112.70 ڈالرز فی شیئر کی قیمت پر فروخت کیے۔

AI کیلئے فنڈنگ: حاصل ہونے والی رقم کا بنیادی مقصد Artificial Intelligence (AI) اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی توسیع ہے۔

ریکارڈ ڈیل: یہ ہانگ کانگ میں کسی لسٹڈ کمپنی کی سب سے بڑی ابتدائی پیشکش قرار دی گئی ہے۔

منافع میں کمی: بھاری AI اخراجات اور Capital Expenditure کے باعث سہ ماہی Net Profit میں 75% کمی ہوئی۔

کلاؤڈ توسیع: Alibaba Cloud عالمی سطح پر اپنے ڈیٹا سینٹر اور Artificial Intelligence نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔

Alibaba کے نئے شیرز کا اجراء

ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں Alibaba کی جانب سے کی جانے والی نئی شیئر پیشکش معاشی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ کمپنی نے 710 ملین نئے شیئرز گزشتہ بند ہونے والی قیمت کے مقابلے میں تقریباً 8.4 فیصد رعایتی قیمت پر جاری کیے۔ یہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں کسی لسٹڈ کمپنی کی سب سے بڑی ابتدائی پیشکش ہے۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر بھی یہ رواں سال کی بڑی شیئر کی آفرز میں شامل ہے۔

جب کوئی بڑی کمپنی بڑے پیمانے پر نئے شیئرز جاری کرتی ہے تو مارکیٹ میں مجموعی حصص کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اس عمل کو Dilution کہا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں موجودہ شیئر ہولڈرز کے حصے کی قدر کم ہو سکتی ہے، جس سے سرمایہ کار فوری طور پر محتاط ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے Alibaba کے شیئرز کی قیمتوں پر فروخت کا شدید دباؤ آیا۔

تاہم، اس ڈیل کا دوسرا پہلو بھی اہم ہے۔ کمپنی حاصل ہونے والے سرمائے کو مستقبل کی ٹیکنالوجی، AI اور Cloud Computing کے شعبوں میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے یہ صرف ایک عام شیئر سیل نہیں۔ بلکہ کمپنی کی طویل مدتی کاروباری حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

Artificial Intelligence میں ریکارڈ سرمایہ کاری۔

موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے Artificial Intelligence محض ایک اضافی کاروباری شعبہ نہیں رہا بلکہ مستقبل کی مسابقت کا بنیادی مرکز بن چکا ہے۔ Alibaba سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں AI Models، Cloud Computing، Data Centers اور متعلقہ انفراسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

کمپنی نے اپنی سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنے تین سالہ Capital Expenditure Plan کا تقریباً نصف حصہ پہلے ہی خرچ کر چکی ہے۔ اس دوران Surging Demand کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی AI Investment Payback Period کو تقریباً تین سال سے کم کر کے اڑھائی سال کر دیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ Cloud Services اور AI Tools کی بڑھتی ہوئی طلب سرمایہ کاری سے آمدنی حاصل کرنے کی رفتار کو بہتر بنا رہی ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہتا ہے تو موجودہ بڑے اخراجات مستقبل میں کمپنی کے لیے نمایاں Revenue Growth کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

Alibaba Cloud اور عالمی انفراسٹرکچر کی توسیع

Alibaba Cloud نے عالمی سطح پر اپنے انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

کمپنی کے Digital Technology اور AI Division نے جنوبی کوریا میں اپنا تیسرا ڈیٹا سینٹر لانچ کیا ہے۔ اس توسیع کے بعد اس کا نیٹ ورک دنیا بھر کے 30 خطوں میں 104 Availability Zones تک پھیل چکا ہے۔

یہ توسیع اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت کمپنی نے تین سال کے دوران تقریباً 380 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد Cloud Computing، Artificial Intelligence اور عالمی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں کمپنی کی پوزیشن مزید مضبوط بنانا ہے۔

منافع میں کمی: کیا سرمایہ کاروں کیلئے یہ ایک منفی پیغام ہے۔

Alibaba کے سہ ماہی Net Profit میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 75% کی بڑی کمی نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی ہے۔ اس کمی کی بڑی وجوہات میں AI Infrastructure، Cloud Computing اور دیگر متعلقہ شعبوں پر سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے اخراجات شامل ہیں۔ جب کوئی کمپنی بڑے پیمانے پر نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرتی ہے تو اس کے اثرات مختصر مدت میں منافع پر پڑ سکتے ہیں۔

اسی وجہ سے مختصر مدتی ٹریڈرز عموماً ایسی خبروں پر فوری طور پر محتاط ہو جاتے ہیں اور Selling Pressure بڑھ جاتا ہے۔ لیکن Long-term Investors کے لیے تصویر مختلف ہو سکتی ہے۔

اگر موجودہ Capital Expenditure مستقبل میں زیادہ Revenue، Market Share اور Cash Flow پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ تو آج کا کم منافع مستقبل کی مضبوط ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

قلیل المدتی دباؤ یا طویل المدتی مواقع؟

Alibaba کے شیئرز کی قدر میں 8 فیصد کی گراوٹ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ مارکیٹ فوری طور پر Dilution، Lower Profit اور بڑے Capital Expenditure کو منفی انداز میں دیکھ رہی ہے۔ لیکن دوسری جانب $10.21 ارب ڈالرز کی شیئر پلیسمنٹ کمپنی کو AI اور Cloud Infrastructure میں مزید سرمایہ کاری کے لیے اضافی مالی طاقت فراہم کرتی ہے۔

اصل سوال یہ نہیں کہ کمپنی نے کتنا سرمایہ حاصل کیا، بلکہ یہ ہے کہ وہ اس سرمائے کو کتنی مؤثر انداز میں استعمال کرتی ہے اور مستقبل میں اس سے کتنی آمدنی اور منافع پیدا ہوتا ہے۔

اختتامیہ۔

Alibaba کا $10.21 Billion کا Share Placement اس بات کی واضح مثال ہے کہ روایتی ای کامرس کمپنیاں تیزی سےمصنوعی ذہانت اور Cloud Computing پر مبنی ٹیکنالوجی کے پاور ہاؤسز میں تبدیل ہو رہی ہیں۔

قلیل مدت میں شیئرز کا 8% گرنا اور Net Profit میں 75% کمی سرمایہ کاروں کے خدشات کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم، طویل مدتی تناظر میں AI Infrastructure اور Cloud Expansion کمپنی کے لیے نئے Revenue Growth کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

اب اصل امتحان Alibaba کی Execution Strategy کا ہے۔ اگر کمپنی بھاری سرمایہ کاری کو تیزی سے آمدنی اور منافع میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو موجودہ مارکیٹ دباؤ مستقبل میں ایک بڑے Growth Story کا نقطۂ آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سرمایہ کار صرف موجودہ گراوٹ نہ دیکھیں بلکہ یہ بھی جائزہ لیں کہ کمپنی آج جو سرمایہ خرچ کر رہی ہے، وہ کتنی ویلیو پیدا کر سکتا ہے۔

آپ کا علی بابا کی طرف سے آنیوالی اس پیشکش کے بارے میں کیا خیال ہے۔ کیا یہ چینی کمپنی کی طرف سے مصنوعی ذہانت کی دنیا پر حکمرانی کا نقطہ آغاز ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار نیچے کمنٹس میں کریں۔

Source: Reuters | Breaking International News & Views

اہم وضاحت۔

Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

قارئین کو چاہیے کہ کسی بھی Trading Decision، سرمایہ کاری یا مالیاتی فیصلے سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت پڑنے پر کسی مستند مالیاتی مشیر سے مشورہ لیں۔ Urdu Markets کسی بھی معلومات کی بنیاد پر کیے گئے مالیاتی یا Trading Decisions کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

⚠ ڈسکلیمر

یہ مضمون صرف تعلیمی اور معلوماتی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرمایہ کاری، مالیاتی، یا تجارتی مشورہ نہیں ہے۔ فاریکس (Forex)، اسٹاک، کموڈٹیز اور کرپٹو کرنسی کی تجارت میں نمایاں مالی خطرہ موجود ہے اور یہ ہر سرمایہ کار کے لیے موزوں نہیں۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کی ضمانت نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی مالی حیثیت کا جائزہ لیں اور کسی مستند مالیاتی مشیر سے رجوع کریں۔ اردو مارکیٹس اس مضمون میں دی گئی معلومات کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏
A

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

0 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں