گولڈ اور Crude oil مستحکم۔ گیس کی قدر میں کمی

آج عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں گولڈ مستحکم نظر آ رہا ہے اور 0.22 ڈالر اضافے کے ساتھ 1787 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ پلاٹینیئم بھی 0.50 ڈالر اوپر 983 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیس ہے۔ دوسری طرف قیمتی دھات پلاڈیئم بھی 1.50 ڈالرز گذشتہ کئی روز کی شدید مندی کے بعد آج 1679 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ چاندی (Silver) 0.30 فیصد کمی کے ساتھ 22.98 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔

صنعتی دھاتوں میں تانبے (Copper) کی قدر میں 151 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد صنعتی ترقی کا بیرو میٹر کہلانے والی یہ دھات 8231 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ سفید دھات (Nickel) موجودہ سیشن میں بغیر کسی تبدیلی کے 28601 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے۔ ادھر Zinc بھی 108 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 3125 ڈالرز اور ایلومینیئم 10 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2392 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ خام لوہا (Iron ore) آج اپنی گذشتہ روز کی سطح 110.27 ڈالرز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

ذرائع توانائی کا ذکر کریں تو قدرتی گیس (Natural Gas) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11.69 فیصد کمی کے ساتھ 5.84 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر آ گئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسکی قدر میں 2 ڈالرز کی کمی آ چکی ہے جبکہ خام تیل (Crude oil) کی قیمتیں معمولی تیزی کے ساتھ اپنی جگہ پر مستحکم ہیں۔Brent Oil آج 0.84 ڈالرز کے معمولی اضافے سے 80.10 ڈالرز اور WTI آئل 0.71 ڈالرز کے اضافے سے 75.22 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف کوئلہ (Coal) اپنی گزشتہ روز کی سطح 259 ڈالرز اور امریکی Heating Oil آج 0.79 ڈالرز کے معمولی اضافے کے ساتھ 81.36 ڈالرز فی سو لٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

زرعی اجناس میں گندم (Wheat) کی قدر میں 1 ڈالر کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 297 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے۔ ادھر Soyabeans آج 13 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 449.30 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ Palm Oil آج 15 رنگٹس کی تیزی کے ساتھ 3883 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن اور مکئی (Corn) بھی 0.92 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 6.48 ڈالرز فی من کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ کپاس (Cotton) 0.01 ڈالرز کی معمولی تیزی کے ساتھ 0.86 ڈالرز فی پونڈ میں فروخت ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button