گولڈ اور کروڈآئل مستحکم، Palladium کی قدر میں گراوٹ

آج کماڈٹی مارکیٹ میں سونا (Gold) مستحکم نظر آ رہا ہے۔ امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے آغاز میں سنہری دھات 1820 ڈالرز کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کر گیا۔ آج امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی Gains میں اضافے کے باوجود گولڈ کی طلب (Demand) میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ دوسری طرف Palladium مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ روائتی طور پر گولڈ سے زیادہ مہنگی یہ دھات گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی 25 فیصد قدر کھو چکی ہے ۔ آج بھی یہ امریکی سیشنز کے دوران 58 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1687 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ پلاٹینیئم بھی 20 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 993.8630 کی سطح پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ آج چاندی (Silver) بھی 0.86 فیصد کی کمی کے ساتھ 24.11 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔

صنعتی دھاتیں مجموعی طور پر مستحکم نظر آ رہی ہیں۔ معاشی بحران کا بیرو میٹر تانبا (Copper) آج 69 ڈالرز اضافے کے ساتھ 8370 فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ Lead البتہ 7.78 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2186.3730 پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف سفید دھات (Nickel) آج شدید گراوٹ کی شکار ہے اور 66 ڈالرز کمی کے ساتھ 28320 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ زنک جارحانہ موڈ اختیار کرتے ہوئے 61 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 3120 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیتل (Tin) بھی اسی انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور 86 ڈالرز کے اضافے سے 23362 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایلومینیئم 3 ڈالرز کی معمولی کمی کے ساتھ 23872 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ خام لوہا (Iron ore) بھی گذشتہ سیشن کی قیمت 109.8600 کی سطح پر مستحکم ہے۔

ذرائع توانائی (Energy Resouces) کا جائزہ لیں تو خام تیل (Crude oil) میں مجموعی طور پر تیزی نظر آ رہی ہے۔ Brent Oil بھی 1.56 ڈالرز اضافے سے 81.5332 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ WTI بھی اتنے ہی اضافے کے ساتھ 77.6720 پر مستحکم ہے۔ امریکی Heating Oil آج 2.11 ڈالرز تیزی کے ساتھ 82.9500 ڈالرز فی سو لٹر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف کوئلہ (Coal) بھی 25 ڈالرز کمی کے ساتھ 233.9500 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر قدرتی گیس (Natural Gas) بھی 0.13 ڈالرز مثبت سمت میں 5.4564 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

زرعی اجناس میں کپاس (Cotton) 0.67 فیصد مستحکم ہو کر 0.89 ڈالرز فی پونڈ کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ جو (Oats) بھی 0.30 فیصد اوپر 3.39 ڈالرز فی 50 کلو کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ تعمیراتی لکڑی (Lumber) آج 2.10 فیصد نیچے 372.50 پر آ گئی ہے۔ Palm Oil کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 76 رنگٹس کے اضافے سے 3915 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن پر فروخت کر رہا ہے جبکہ سویابین آج 2.60 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 454 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر پیشقدمی کر رہی ہے۔ مکئی (Corn) اپنی گذشتہ روز کی سطح 6.53 ڈالرز فی 50 کلو پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ ادھر گندم (Wheat) آج مثبت انداز کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے 1.50 ڈالرز کے اضافے سے 298.50 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button