Retail Sales رپورٹ کے بعد Gold اور Crude oil کی قدر میں اضافہ

Retail Sales رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جس سے کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ 9 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ گولڈ (Gold)، 1917 ڈالرز فی اونس کہ سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم 47 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1785 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف پلاٹینیئم بھی 25.95 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1067 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد چاندی (Silver) بھی 0.59 فیصد اوپر 24.1220 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ذرائع توانائی میں ریٹیل سیلز رپورٹ کے اجراء کے بعد خام تیل (Crude oil) کی قدر میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ Brent آئل 2.08 فیصد مستحکم ہو کر 87.7066 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ WTI آئل بھی 2.36 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 82.5432 ڈالرز گی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قدرتی گیس (Natural Gas) 4.61 فیصد کی کمی کے ساتھ 3.4244 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ صنعتی دھاتوں میں رپورٹ کے اجراء پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں۔ تانبا (Copper) 373.53 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 9486 ڈالرز گی ٹن اور سفید دھات (Nickel) 419 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 27144 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دیگر صنعتی دھاتوں اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اس رپورٹ کے بعد کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button