گولڈ کے Bulls کی پیشقدمی، دوبارہ 18 سو کے قریب آ گیا۔

گذشتہ رات گولڈ کی قدر میں شدید مندی اور عالمی سطح پر بانڈز کی Gains میں اضافے کے بعد سنہری دھات کے 18 سو کی نفسیاتی سپورٹ (جو کہ اب نفسیاتی حد بن چکی ہے) سے نیچے آ جانے کے بعد آج یورپی سیشنز (European Sessions) کے دوران دوبارہ پیشقدمی کرتے ہوئے 1798 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ یہاں پر گولڈ اپنی Bullish اسٹرینتھ کو دوبارہ جمع کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ گذشتہ روز امریکی سیشنز کے دوران جاپانی بانڈز کے بعد محکمہ خزانہ کے امریکی بانڈز (U.S Treasury Bonds) کی Yields اضافے کے ساتھ 3.7 فیصد کی سطح پر آ گئے ہیں۔ جس سے اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ آج امریکی PCE رہورٹ کے اجراء کے پیش نظر بھی امریکی ڈالر مستحکم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تاہم امریکی وال اسٹریٹ میں ہونیوالی گولڈ کی Selling سے قطع نظر امریکی ڈالر کی سمت کا تعین PCE رپورٹ کے ڈیٹا پر ہو گا جو کہ 2022ء کے دوران آخری اہم امریکی ڈیٹا ہو گا۔ رپورٹ کے ریلیز کئے جانے سے پہلے اسٹاکس، کماڈٹیز یا ڈالر انڈیکس (DXY) میں سے کسی کے رجحان کے بارے میں بھی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔ابھی تک تمام مارکیٹس محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کرسمس سے پہلے امریکی ڈالر (USD) کے پاس جارحانہ پیشقدمی کا آخری موقع ہے۔ گذشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) جاپانی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے بعد عالمی بانڈز کی قدر میں اضافے کے پیش نظر شدید سیلنگ دیکھی گئی تھی جس کے بعد گولڈ 30 ڈالرز سے زائد کی کمی سے 1790 پر آ گیا تھا۔ تاہم آج صبح سے مجموعی طور پر 8 اور یورپی سیشنز کے دوران 6 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ گولڈ دوبارہ بڑے ہدف کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گولڈ کی ڈائریکشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اسوقت یہ اگرچہ اپنی 21DMA سے نیچے آ گیا ہے تاہم سنہری دھات اپنی 21 روزہ Extended Moving Average کے بالکل قریب ہے جو کہ 1803 کی سطح ہے۔ لیکن یہ اپنی 200SMA سے نیچے ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ اوسط 1805 کی سطح پر ہے۔ اسوقت اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز مثبت ٹریگر کے انتظار میں موجودہ سطح پر اپنی اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔ موجودہ ٹرینڈ لائن کا اوپر والا سرا 1825 کی سطح پر ہے جو کہ واضح Bullish ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہے۔ گذشتہ رات گراوٹ کے باوجود بھی گولڈ میں 1792 کے محور (Pivot) پر زبردست خریداری ہوئی اور Bulls کی ڈیفینس لائن کے باعث یہ مزید نیچے نہیں گیا اور دوبارہ اپنی مثبت ٹرینڈ لائن کو اختیار کر گیا۔ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 1785، 1745 اور 1720 ہیں جبکہ دوسری سپورٹ کے ٹوٹنے پر یہ محدود رینج اور تیسری پر Bearish لائن اختیار کر سکتا ہے۔ اوپر کی طرف اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو 18 سو کی نفسیاتی حد (Psychological resistanc) سے اوپر پہلی مزاحمتی حد 1820 جبکہ دوسری 1850 اور تیسری 1885 ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 43 فیصد Bullish جبکہ 43 فیصد Bearish اور 14 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button