سنہری دھات کی چمک ماند پڑ گئی ، Gold Price آج 3,350 ڈالرز تک محدود

U.S. Deficit Concerns, Trump’s Tariff Delays, and Vietnam’s Gold Exchange Plans Keep Price Volatile

Global Markets میں Gold Price نے پچھلے ہفتے کے شاندار اضافے کے باوجود اس ہفتے کا آغاز دباؤ کے ساتھ کیا، اور قدر $3,350 فی اونس پر محدود ہو کر رہ گئی۔ سرمایہ کاروں کے جذبات میں حالیہ بہتری نے Bright Metal کو اپنی سابقہ رفتار بحال کرنے سے روک دیا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ US Deficit Fears اور  امریکہ میں Memorial Day کی تعطیل بھی ہے. جس کے باعث Financial Markets بند ہیں اور ٹریڈنگ میں سستی دیکھی جا رہی ہے۔

اگرچہ مارکیٹ میں وقتی طور پر Risk-On Sentiment دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے Gold Price میں کچھ کمی آئی. لیکن اس کا ہرگز مطلب نہیں کہ سنہری دھات کی ریلی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ موجودہ عالمی مالیاتی حالات میں Gold کا بطور Safe Haven Asset مقام اب بھی مضبوط ہے. خاص طور پر جب امریکہ کے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے اور قرض کے بارے میں خدشات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

امریکی مالی پالیسیز اور بڑھتا ہوا قرض: Gold Price کے لیے نئی سمت؟

صدر Trump کی طرف سے پیش کیا گیا نیا Tax Bill، جو حال ہی میں امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور ہوا ہے اور جلد US Senate میں زیر بحث آئے گا، معاشی ماہرین کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ اس بل کے اثرات سے نہ صرف US Deficit میں اضافہ ہوگا. بلکہ Internal Loan بھی نئی بلند ترین سطحوں کو چھو سکتا ہے۔ یہی وہ خدشات ہیں جو Gold Price کے لیے ایک مسلسل تقویت کا سبب بن رہے ہیں. کیونکہ سرمایہ کار محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

تجارتی تناؤ میں وقفہ، لیکن خطرہ برقرار: Gold Price کی سمت غیر یقینی

صدر Trump نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ European Union پر 50% Tariffs عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کر رہے ہیں. اور اس فیصلے کو 9 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے. تاکہ دونوں فریقین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا موقع مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ Apple Inc. کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ اگر وہ اپنی مصنوعات امریکہ میں تیار نہیں کرتی تو اس پر 25% ٹیکس لاگو ہوگا۔

اگرچہ یہ اقدامات وقتی طور پر مارکیٹ کو ریلیف فراہم کرتے ہیں. لیکن EToro کے مارکیٹ تجزیہ کار Josh Gilbert کے مطابق یہ صرف "وقفے” ہیں. جو پالیسی میں کسی ٹھوس تبدیلی کا اشارہ نہیں دیتے۔

ویتنام کا نیا منصوبہ: ریگولیٹڈ Gold Exchange کے قیام کی تجویز

جہاں ایک طرف دنیا کی بڑی معیشتیں بالخصوص US Deficit کی وجہ سے مالی بے یقینی میں گھری ہوئی ہیں. وہیں Vietnam کے وزیراعظم Pham Minh Chinh نے ملک کے مرکزی بینک، وزارتِ خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک باقاعدہ Gold Exchange قائم کرنے پر غور کریں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کے لیے شفاف Gold Trading کو یقینی بنانا اور اسمگلنگ یا Market Manipulation جیسے جرائم کی روک تھام ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ خطے کی Gold Market میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔

امریکی کرنسی کی کمزوری اور Gold Price پر اس کا اثر

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر US Dollar میں جو کمی دیکھی گئی تھی. وہ آج مزید گہری ہو گئی۔ اس کی ایک بڑی وجہ امریکہ کے بڑھتے ہوئے مالیاتی خدشات ہیں. جنہوں نے عالمی کرنسی کے طور پر ڈالر کی کشش کو کمزور کر دیا ہے۔ CFTC کی رپورٹ کے مطابق، Speculative Traders نے ڈالر میں اپنی Bearish Positioning کو $16.5 بلین سے کم کر کے $12.4 بلین تک محدود کر دیا ہے. جو مارکیٹ میں محتاط رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

تکنیکی تجزیہ

تکنیکی اعتبار سے اگر Gold Price میں اضافہ ہوتا ہے تو سب سے پہلی مزاحمتی رکاوٹ R1 Resistance $3,386 پر آتی ہے. جس کے فوراً بعد R2 Resistance $3,415 کا ہدف موجود ہے۔ اگر یہ رکاوٹیں عبور کر لی جائیں. تو Gold Price $3,440 تک پہنچ سکتا ہے. اور ممکنہ طور پر $3,500 کی نئی بلند ترین سطح بھی چھو سکتا ہے۔

دوسری جانب، اگر Gold Price میں کمی آتی ہے تو مضبوط سپورٹ کا پہلا زینہ S1 Support $3,307 پر موجود ہے. جو $3,300 کی بڑی سطح کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے بعد درمیانی سطح کی سپورٹ S2 Support $3,258 پر آتی ہے. جبکہ ایک اور اہم تکنیکی سطح $3,245 پر دیکھی جا سکتی ہے، جو Technical Pivot کا کردار ادا کرتی ہے۔

Gold Price as on 26th May 2025
Gold Price as on 26th May 2025

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button