Gold Price کا نیا ریکارڈ ، گرتا US Dollar اور Fed کی Independence پر خطرات نے بڑھائی بے یقینی

Trade tensions, policy risks, and safe-haven demand reshape global financial sentiment

Easter Monday کے روز Gold Price نے ایک مرتبہ پھر بلند پرواز کرتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھوا، اور Safe-Haven Demand میں اضافے کے ساتھ ساتھ US Dollar کی گراوٹ نے اس رفتار کو مزید تیز کیا۔ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی US-China Trade War کی شدت اور Federal Reserve کی Independence پر بڑھتے سوالات نے Financial Markets میں خوف کی لہر دوڑا دی۔

US-China Trade War اور سیاسی دباؤ

کہانی کی شروعات اس وقت ہوئی جب ایک Boeing Jet، جو چین کے لیے مخصوص تھا. امریکی سرزمین پر واپس لوٹ آیا — چین کی جانب سے Retaliatory Move کے تحت۔ اس واقعے نے امریکہ کو مجبور کیا. کہ وہ Critical Minerals پر New Tariffs کے امکانات کا جائزہ لے۔ President Trump نے Commerce Secretary Howard Lutnick کو Trade Expansion Act کے تحت ایک قومی سیکیورٹی ریویو کا حکم دیا. جس کا مقصد China سے ہونے والی Minerals Imports کی بڑھتی ہوئی انحصاری کو کم کرنا ہے۔

Fed Chair Powell پر دباؤ، گرتا US Dollar

ساتھ ہی ساتھ، Federal Reserve کی آزادی پر بھی سوالات کھڑے ہو گئے. جب White House Economic Adviser Kevin Hassett نے عندیہ دیا کہ Trump Administration اب بھی Fed Chair Powell کو ہٹانے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

یہ بیان نہ صرف US Dollar کی گراوٹ کا سبب بنا بلکہ عالمی Financial Markets میں بھی ہلچل پیدا کر دی۔ Federal Reserve کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والی یہ باتیں سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر پیدا کر رہی ہیں. کیونکہ یہ امریکی معیشت اور عالمی مالیاتی استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

US Dollar کی کمزوری نے Gold  اور دیگر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع میں دلچسپی بڑھا دی ہے. جس سے ان اثاثوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ Global Markets میں اس بے یقینی نے Risk Aversion میں اضافے کو جنم دیا. اور سرمایہ کاروں نے اپنی سرمایہ کاری کو مزید محفوظ بنانے کے لیے Gold جیسے اثاثوں کا رخ کیا۔

Easter Monday پر غیر معمولی حرکت

جمعے کے روز ہونے والے Profit-Taking Pullback کے بعد، پیر کو مارکیٹ میں دوبارہ Gold Buyers نے واپسی کی۔ Thin Trading Volume کے باوجود، Gold Price میں تیزی سے اضافہ ہوا. کیونکہ US Dollar تین سالہ کم ترین سطح پر آ گیا۔ Risk Of Recession، Trade Talks کی غیر یقینی صورتحال اور Fedspeak پر نظر رکھنا اب سرمایہ کاروں کے لیے لازم ہو چکا ہے۔

تکنیکی جائزہ: Gold Price کی نئی سمت

تکنیکی لحاظ سے، Gold Price کا RSI اب بھی Overbought Zone میں موجود ہے. جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ قیمتیں کسی بھی وقت Volatility کا شکار ہو سکتی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں Gold Price کا ہدف $3,400 کی سطح ہے. اور جب تک US Dollar Weakness برقرار رہتی ہے. یہ رفتار جاری رہنے کے امکانات روشن ہیں۔ تاہم، کوئی بھی نیا بیان یا Tariff Headline مارکیٹ کو جھنجھوڑ سکتا ہے۔

Gold Price as on 21st April 2025 during European Sessions
Gold Price as on 21st April 2025 during European Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button