کمزور USD اور مالیاتی بحران کے باعث Gold Price دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر مستحکم
Safe-Haven Demand Drives Gold Price Higher as US Dollar Slumps Due to Debt Worries

US Monetary Policy میں بے یقینی اور Moody’s کی جانب سے US Credit Rating میں کمی نے سرمایہ کاروں کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایسے میں سرمایہ کاروں کی نظر ایک بار پھر Gold Price پر جمی ہوئی ہیں جو کہ USD کے دفاعی انداز کا بھرپور فائدہ حاصل کر رہی ہے. سنہری دھات آج Asian Sessions میں لگاتار چوتھے دن بڑھتی ہوئی تقریباً دو ہفتوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
امریکی معیشت کے بارے میں بڑھتے خدشات اور Federal Reserve کی ممکنہ نرمی
ایسا لگ رہا ہے کہ Federal Reserve رواں سال Policy Rate مزید کم کرنے جا رہا ہے۔ اس کی وجہ کم ہوتی ہوئی Inflation اور سست معاشی ترقی کا تخمینہ ہے. جو USD کو مزید نیچے دھکیل رہا ہے۔ اس کمزور USD کے باعث Bright Metal کو مزید تقویت مل رہی ہے. جو ایک ایسا Safe Haven Asset ہے جس کی مانگ مالیاتی بحران کے وقت بڑھتی ہے۔
ٹرمپ کی ٹیکس پالیسی اور امریکی بجٹ خسارہ
ریپبلکن پارٹی کے کنٹرول میں موجود US House of Representatives نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس بل کو منظوری کے لیے پیش کیا ہے. جسے “One Big, Beautiful Bill” کہا جا رہا ہے۔ اس بل کے ذریعے امریکہ پر 3 سے 5 ٹریلین ڈالر کا اضافی قرض متوقع ہے. جو پہلے سے ہی بوجھ تلے دبی امریکی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
Bonds Market کا منفی رجحان اور USD پر اثر
20 سالہ امریکی بانڈز کی حالیہ نیلامی میں کمزور دلچسپی نے ظاہر کیا ہے کہ سرمایہ کار امریکی اثاثوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ یہ رجحان بھی USD کو مزید کمزور کر رہا ہے. اور Gold Price کے لیے ایک اور مثبت سگنل بنتا جا رہا ہے۔
چین اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی
US-China Trade Tensions ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہیں، خاص طور پر Huawei کی AI Chips پر امریکی پابندیوں کے بعد۔ چین نے ان اقدامات کو یکطرفہ دباؤ اور تجارتی بدمعاشی قرار دیا ہے۔ ان کشیدگیوں نے عالمی سرمایہ کاروں میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس سے Gold Price میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
جغرافیائی خطرات اور محفوظ پناہ گاہ کے طور پر Gold
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی صدر کے عزائم اور مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال جیسے جغرافیائی خطرات نے Yellow Metal کو مزید سہارا دیا ہے۔ سرمایہ کار ایسے وقت میں Gold کی جانب رجوع کرتے ہیں تاکہ اپنے اثاثوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
تکنیکی جائزہ: Gold Price میں مزید اضافہ ممکن؟
تکنیکی نقطہ نظر سے Gold Price نے حالیہ گراوٹ کے 61.8% Fibonacci retracement لیول کو عبور کر لیا ہے۔ $3,250-3,255 کی مزاحمتی سطح اب سپورٹ میں بدل چکی ہے. جبکہ سنہری دھات کا اگلا ہدف $3,365 اور پھر $3,400 کی نفسیاتی حد ہو سکتا ہے۔ اگر Precious Metal نفسیاتی سپورٹ $3,285 سے نیچےآ گئی. تو بھی یہ سطح خریداروں کو متحرک کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے. جس سے قیمت دوبارہ مستحکم ہو سکتی ہے۔

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔