گولڈ مستحکم، کروڈ آئل میں ملا جلا جبکہ قدرتی گیس کی قدر میں کمی

آج کماڈٹیز مارکیٹ میں گولڈ 2 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1876 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ پلاٹینیئم 7 ڈالرز کمی کے ساتھ 1081 ڈالرز پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Palladium کی قدر میں 6 ڈالرز اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمتی دھات 1779 ڈالرز فی اونس میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ادھر چاندی (Silver) 0.54 فیصد مندی کے ساتھ 23.55 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔

صنعتی دھاتوں میں بھی ملے جلے انداز ٹریڈ جاری ہے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ پیتل (Tin) میں ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 25575 ڈالر میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ سفید دھات (Nickel) آج 507 ڈالرز کی زبردست مندی کے ساتھ 26977 کی سطح پر منفی رجحان کی شکار ہے۔ دوسری طرف تانبا (Copper) 91 ڈالرز اضافے کے ساتھ 8814 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Zinc کی قدر میں 159 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 3153 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ Lead آج 95 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 2222 ڈالرز فی ٹن اور خام لوہا (Iron Ore) 0.72 ڈالرز فی میٹرک ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ ایلومینیئم کی قدر میں 3.56 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 2425 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ذرائع توانائی (Energy Resources) کا جائزہ لیں تو کروڈ آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ Brent Oil اسوقت 0.47 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 79.2961 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ WTI بھی 0.05 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالرز کے قریب آ گیا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) 4 فیصد منفی سمت میں ٹریڈ کرتے ہوئے 3.7387 ڈالرز فی ملین مکعب فٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ صنعتوں میں استعمال ہونیوالا Heating Oil اپنی گذشتہ روز کی سطح 79.78 ڈالرز فی سو لٹر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ایتھانول 2.16 ڈالرز فی لٹر کی سطح پر مستحکم ہے جبکہ کوئلہ (Coal) موجودہ سیشن کے دوران 3 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 182 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

زرعی اجناس کا جائزہ لیں تو گندم (Wheat) 4 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 296 ڈالرز فی ٹن جبکہ کپاس (Cotton) اپنی گذشتہ روز کی سطح 0.86 ڈالرز فی پونڈ میں فروخت ہو رہی ہے۔ عمارتی لکڑی (Lumber) 4 ڈالرز کمی کے ساتھ 350 ڈالرز فی ہزار شیٹس کی سطح پر آ گئی ہے۔ سویابین 1.40 ڈالرز منفی سمت میں آ کر 495 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ پام آئل 66 رنگٹ اضافے کے ساتھ 4 ہزار رنگٹس فی ٹن کی سطح پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ مکئی (Corn) 0.46 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 6.50 ڈالرز فی بشل میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ ادھر جو (Oats) اپنی گذشتہ روز کی سطح 3.41 ڈالرز فی بشل میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button