SBP نے Halan Microfinance Bank کو لائسنس جاری کر دیا
Egypt-based Fintech MNT-Halan secures full microfinance license from SBP, plans $10 million investment

SBP نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے Halan Microfinance Bank کو ملک بھر میں Microfinance License جاری کر دیا ہے۔ جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ 3 جون 2025 سے مؤثر سمجھا جانیگا . اور پاکستان کے معاشی نظام میں نئی روح پھونکے گا۔
مصر کی Fintech Company کی شمولیت: پاکستان میں مالیاتی انقلاب کا آغاز
یہ بینک دراصل Egypt کی عالمی سطح پر معروف Fintech Company MNT-Halan کی ملکیت ہے. جو اب پاکستان میں اپنا قدم مضبوطی سے جما رہی ہے۔ MNT-Halan دنیا بھر میں ان لوگوں کو مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہے. جو روایتی بینکاری نظام سے دور یا محروم ہیں. اور یہی ماڈل اب Pakistani Capital Market میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔
جدید خدمات کا دائرہ کار: Digital Payments اور E-Commerce Solutions
Halan Microfinance Bank صرف قرضے ہی نہیں دے گا. بلکہ Digital Payments اور E-Commerce Solutions جیسی جدید خدمات بھی پیش کرے گا. جس سے پاکستان کا Financial Inclusion کا خواب حقیقت میں بدل سکتا ہے۔ یہ بینک خاص طور پر ان چھوٹے کاروباروں اور افراد کو ہدف بنائے گا. جو روایتی بینکاری سے باہر رہتے ہیں۔
ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری: 2025 میں بڑا مالیاتی قدم
رواں سال فروری میں Halan Microfinance Bank نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کے لیے 2025 میں $10 ملین ڈالر تک کی Investment کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری نہ صرف پاکستان کے Financial Sector میں دلچسپی کا اظہار ہے. بلکہ مقامی معیشت کو تقویت دینے کی ایک سنجیدہ کوشش بھی ہے۔
ری برانڈنگ کا عمل: Advans Pakistan سے Halan Microfinance Bank تک کا سفر
گزشتہ سال مارچ میں MNT-Halan نے Advans Pakistan Microfinance Bank Limited کو حاصل کیا. اور اس کے بعد ادارے کو مکمل طور پر نئے سرے سے منظم کر کے Halan Microfinance Bank کے طور پر پیش کیا گیا. اب یہ بینک اسی نئے نام کے تحت خدمات سرانجام دے رہا ہے، جو ایک مضبوط برانڈ شناخت کی طرف پہلا قدم ہے۔
پاکستان کا Financial Ecosystem ایک نئے دور میں داخل
Halan Microfinance Bank کی شمولیت پاکستان کے Financial Ecosystem کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ State Bank of Pakistan کی طرف سے دیا گیا Microfinance License اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان اب عالمی Fintech Players کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ بن چکا ہے۔ مستقبل قریب میں اس کا اثر نہ صرف مالیاتی شمولیت پر ہوگا بلکہ لاکھوں افراد کو معاشی خودمختاری کی طرف بھی گامزن کرے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔