Honda کا بڑا یو ٹرن: EV کی رفتار سست، اب منزل Hybrids کی طرف!

Revives global Hybrid strategy to counter sluggish Electric Vehicle sales

دنیا کی معروف آٹو کمپنی Honda نے ایک غیر متوقع اعلان کے ذریعے اپنی Electric Vehicles (EVs) کی پالیسی کو ری ڈائریکٹ کر دیا ہے۔ اور کمپنی اب Hybrids پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہے. کیونکہ عالمی مارکیٹ میں EV Demand میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

EV Investment میں 30 فیصد کٹوتی

Honda نے اپنی Electrification and Software میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو 30 فیصد کم کر کے اب 7 کھرب  Yen (تقریباً $48.4 Billion) تک محدود کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کے سی ای او Toshihiro Mibe کا کہنا ہے کہ موجودہ مارکیٹ کو سمجھنا مشکل ہو چکا ہے. اس لیے اب ہدف ہے کہ 2030 تک EV Sales کا حصہ صرف 20 فیصد رہے۔

Hybrid Vehicles کا عالمی روڈ میپ

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 سے 2030 کے دوران 13 نئے Next-Generation Hybrid Models متعارف کروائے گی۔ اس وقت Honda کے پاس دنیا بھر میں درجن سے زائد Hybrid Models موجود ہیں. جن میں امریکہ میں Civic, Accord اور CR-V شامل ہیں۔

اب کمپنی بڑے سائز کی گاڑیوں کے لیے نیا Hybrid System بھی ڈیولپ کر رہی ہے. جسے دہائی کے دوسرے حصے میں لانچ کیا جائے گا۔

2030 تک Hybrid Sales کے بڑے اہداف.

Honda کا مقصد 2030 تک 2.2 ملین سے 2.3 ملین Hybrid Vehicles فروخت کرنا ہے. جو گزشتہ سال کی 868,000 Units کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہوگا۔ معاشی ماہرین کے مطابق  یہ کمپنی کی کل سالانہ فروخت 3.8 ملین Vehicles کے تناظر میں ایک انقلابی قدم ہے۔

حال ہی میں Honda نے کینیڈا کے صوبے Ontario میں 15 ارب ڈالرز کے EV Production Plant کو دو سال کے لیے روک دیا ہے۔ وجہ ایک ہی ہے: Global EV Demand میں غیر متوقع سست روی۔

تاہم، Honda کی طویل مدتی حکمت عملی میں اب بھی یہ موجود ہے. کہ 2040 تک تمام نئی گاڑیاں یا تو Battery-Powered ہوں گی یا Fuel-Cell Vehicles۔

عالمی سطح پر دیگر کمپنیوں کا ردعمل

Honda اس طرح کا اعلان کرنیوالی اکیلی کمپنی نہیں. جو EV Investment کے حوالے سے اقدامات واپس لے رہی ہے۔  اس کے علاوہ Nissan نے $1.1 ارب  Battery Factory کا منصوبہ ختم کر دیا ہے. جبکہ Jaguar Land Rover نے بھی Tata Motors کے مجوزہ 1 ارب ڈالرز پلانٹ میں EV Production روک دی ہے۔

یہ تبدیلیاں صرف مارکیٹ تک محدود نہیں. بلکہ حکومتی پالیسیاں بھی بدل رہی ہیں۔ سابق صدر Donald Trump نے موجودہ EV Mandates کو واپس لے لیا ہے، جو Biden Administration کی طرف سے 2030 تک تمام گاڑیاں Electric بنانے کی پالیسی کا حصہ تھیں۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button